BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد امریکا جانے والی ڈاک کی ترسیل میں 80 فیصد سے زائد کمی آئی ہے، جبکہ دنیا بھر کے 88 پوسٹل آپریٹرز نے اپنی سروسز مکمل یا جزوی طور پر معطل کر دی ہیں۔

یو پی یو، جو اقوامِ متحدہ کا ڈاک کے شعبے میں تعاون کا ادارہ ہے، نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک نئی تکنیکی حل کی تیز رفتار تیاری پر کام کر رہا ہے تاکہ امریکا کو ڈاک کی ترسیل دوبارہ شروع ہو سکے۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مساہیکو میتوکی کے مطابق، یہ اقدام فوری ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جولائی کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ 29 اگست سے امریکا آنے والے چھوٹے پیکجز پر ٹیکس استثنیٰ ختم کر رہی ہے۔

اس فیصلے کے بعد آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، بھارت، اٹلی اور جاپان سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے اعلان کیا کہ اب امریکا جانے والے زیادہ تر پیکجز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

یو پی یو نے بتایا کہ اس کے الیکٹرانک نیٹ ورک کے ذریعے پوسٹل آپریٹرز کے درمیان شیئر کیے گئے ڈیٹا کے مطابق 29 اگست کو امریکا جانے والی ڈاک کی ترسیل ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں 81 فیصد کم ہو گئی۔

مزید کہا گیا کہ 88 پوسٹل آپریٹرز نے یو پی یو کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے امریکا کے لیے کچھ یا تمام ڈاک خدمات معطل کر دی ہیں، جب تک کہ کوئی حل نافذ نہ ہو جائے۔ ان میں جرمنی کی ڈوئچے پوسٹ، برطانیہ کی رائل میل اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے دو آپریٹرز بھی شامل ہیں۔

یو پی یو، جس کا ہیڈکوارٹر سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں واقع ہے، 1874 میں قائم ہوا اور اس کے رکن ممالک کی تعداد 192 ہے۔ یہ ادارہ بین الاقوامی ڈاک کے تبادلے کے اصول وضع کرتا ہے اور خدمات میں بہتری کے لیے سفارشات فراہم کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.