BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور معروف ٹیلی کمیونیکیشن صنعتکار تھاکسن شیناواترا اور ان کی بیٹی پیٹونگٹارن شیناواترا، جو خود تھائی لینڈ کی ایک اہم سیاسی رہنما بھی ہیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔

تھاکسن شیناواترا نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب کی ترقی کے لیے وژن اور اقدامات کو سراہا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کے والد کی عوامی جدوجہد واقعی قابلِ تحسین ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تھاکسن شیناواترا اور ان کی بیٹی پیٹونگٹارن شیناواترا کی تھائی لینڈ اور وہاں کے عوام کی ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے اصلاحاتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تھائی لینڈ کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدت اور عوامی خدمت پنجاب کی ترقی کا بنیادی وژن ہے اور تھائی لینڈ کی قیادت کا تعاون اس رفتار کو مزید تیز کر سکتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ تھائی لینڈ کی کاروباری برادری کو پنجاب حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پنجاب کو علاقائی مارکیٹوں تک بھی آسان رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے ثقافتی سفارتکاری، تعلیم اور سیاحت کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ اقدامات دونوں ممالک کے عوام کو قریب لائیں گے۔

چیف منسٹر نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ میں آپ کی جانب سے متعارف کروائی گئی اصلاحات ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کی ایک بہترین مثال ہیں۔ آپ نوجوانوں کو جدید شعبوں میں مہارت دینے کے لیے ڈیجیٹل قوم کے وژن پر عمل کر رہے ہیں۔

آخر میں مریم نواز شریف نے تھاکسن شیناواترا اور ان کی بیٹی پیٹونگٹارن شیناواترا کا عشائیے کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور انہیں پنجاب آنے کی خصوصی دعوت دی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.