کینیڈا نے پیر کے روز غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 20 افراد شہید ہوئے، جن میں پانچ صحافی بھی شامل تھے۔ کینیڈا نے کہا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ جنگی علاقے میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا غزہ کے نصر اسپتال پر اسرائیلی فوجی حملے سے سخت افسوس اور صدمے میں ہے، جس میں پانچ صحافیوں سمیت متعدد شہری، امدادی کارکن اور طبی عملہ جاں بحق ہوا۔ ایسے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
























Comments
Comments are closed.