BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

بھارت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ عارضی طور پر امریکہ کے لیے ڈاک کی ترسیل معطل کر دے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اُن ٹیرف (محصولات) سے پیدا ہونے والی الجھن کی وجہ سے کیا گیا ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کیے ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کم مالیت والے بعض پارسلز کو حاصل ڈیوٹی فری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ نافذ ہونے میں محض ایک ہفتہ باقی ہے۔

بھارتی وزارتِ مواصلات نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکہ کی جانب سے منظور شدہ ٹرانسپورٹ کیریئرز یا دیگر مجاز اداروں کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ محصولات وصول کریں اور انہیں متعلقہ حکام کو جمع کروائیں۔

تاہم وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ”مجاز اداروں“ کی نامزدگی اور ڈیوٹی کی وصولی و منتقلی کے طریقہ کار سے متعلق کئی اہم پہلو تاحال غیر واضح ہیں۔

نتیجتاً، امریکہ جانے والی ہوائی کمپنیوں نے 25 اگست 2025 کے بعد ڈاک کے پارسل وصول کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے، اور اس کی وجہ انہوں نے آپریشنل اور تکنیکی تیاری کی کمی کو قرار دیا ہے۔

اسی بنا پر، بھارت کا محکمہ ڈاک پیر سے امریکہ کے لیے جانے والے ”ہر قسم کے ڈاک پارسلز“ کی بکنگ عارضی طور پر معطل کر دے گا، تاہم خطوط، دستاویزات اور 100 امریکی ڈالر تک مالیت کے تحائف اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ”یہ مستثنیٰ اقسام بدستور قبول کی جائیں گی اور امریکہ بھیجی جائیں گی، تاہم یہ عمل امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) اور امریکی ڈاک (یو ایس پی ایس) کی جانب سے مزید وضاحتوں سے مشروط ہو گا۔“ وزارت نے مزید کہا ہے کہ ”خدمات کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔“

یہ اقدام یورپ بھر میں ڈاک خدمات اور کورئیر کمپنیوں کی جانب سے کیے گئے اسی نوعیت کے اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے۔

فرانس کی ڈاک کمپنی La Poste نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ پیر سے امریکہ کے لیے زیادہ تر پارسلز کی ترسیل معطل کر رہی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی ) نے 15 اگست کو نئی ضوابط جاری کیے تھے، ”جس سے یورپی ڈاک خدمات کو تیاری کے لیے نہایت محدود وقت ملا۔“

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 29 اگست سے امریکہ میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس سے مستثنیٰ رعایت ختم کر دے گی۔

Comments

Comments are closed.