صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری اور علاقائی رابطوں کو فروغ دیا جائے۔
صدر مملکت نے یہ بات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے سفیر کو آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کے لیے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل اور تنازعات کو بات چیت اور پرامن ذرائع سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، جو باہمی سمجھ اور احترام کی بنیاد پر ہوں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست ہوائی رابطوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔
صدر نے آذربائیجان کامقبوضہ کشمیر کے عوام کے جائز حقوق کے لیے مستقل حمایت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے آذربائیجان کے ساتھ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور امنگوں پر مبنی اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر نے کہا کہ تجارتی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری میں شراکت داری او ر بہتر علاقائی روابط سے دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے جس سے مشترکہ خوشحالی میں مدد ملے گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025






















Comments
Comments are closed.