عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر کے بڑے اضافے سے 3363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 6100 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5229 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 352900 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے 3953 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.