BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ

مہنگائی بڑھنے کی شرح میں حالیہ ہفتے کے دوران 0.35 فیصد کمی ہوئی جبکہ پچھلے ہفتے اس میں 4.07 فیصد اضافہ ہوا ریکارڈ...
شائع August 2, 2025 اپ ڈیٹ August 2, 2025 12:41pm

مہنگائی بڑھنے کی شرح میں حالیہ ہفتے کے دوران 0.35 فیصد کمی ہوئی جبکہ پچھلے ہفتے اس میں 4.07 فیصد اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اداہ شماریات کے مطابق قیمتوں میں نمایاں کمی ٹماٹر 17.26 فیصد، مرغی 4.76 فیصد، کیلے 2.97 فیصد، مونگ 1.55 فیصد، ایل پی جی 1.39 فیصد، آلو 0.73 فیصد، ماش 0.61 فیصد، گندم کا آٹا 0.59 فیصد اور چنے کی دال 0.58 فیصد میں دیکھی گئی۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 1.80 فیصد، جلانے والی لکڑی 1.11 فیصد، پکا ہوا گوشت 1.08 فیصد، خشک دودھ 0.49 فیصد، انرجی سیور 0.25 فیصد، لہسن 0.24 فیصد، سگریٹ اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں 0.13 فیصد، گائے کے گوشت میں 0.10 فیصد، گُڑ میں 0.04 فیصد اور پیاز میں 0.02 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں نمایاں اضافہ خواتین کی چپل 55.62 فیصد، پہلی سہ ماہی کے لیے گیس چارجز 29.85 فیصد، چینی 21.66 فیصد، مونگ 14.27 فیصد، گائے کا گوشت 14.16 فیصد، 2.5 کلو ویجیٹیبل گھی 12.33 فیصد، 1 کلو ویجیٹیبل گھی 11.95 فیصد، جلانے والی لکڑی 11.75 فیصد، گُڑ 11.23 فیصد، انڈے 10.94 فیصد، پکا ہوا گائے کا گوشت 9.31 فیصد اور لان کے کپڑے کی قیمت میں 7.32 فیصد دیکھا گیا۔

جبکہ قیمتوں میں نمایاں کمی پیاز 49.32 فیصد، ٹماٹر 42.31 فیصد، لہسن 23.78 فیصد، گندم کا آٹا 22.90 فیصد، ماش 21.40 فیصد، لپٹن چائے 17.93 فیصد، آلو 15.95 فیصد، مرغی 11.71 فیصد، پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی کے چارجز 10.02 فیصد اور ایل پی جی میں 0.86 فیصد دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 17,732 تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.42 فیصد کمی ہوئی، جو پچھلے ہفتے کے 317.34 پوائنٹس کے مقابلے میں 316.01 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

17,732 سے 22,888 کے صارف گروپ کے لیے ایس پی آئی میں بھی 0.42 فیصد کمی ہوئی جو پچھلے ہفتے کے 317.42 پوائنٹس کے مقابلے میں 316.10 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ 22,889 سے 29,517 روپے کی آمدنی والے گروپ کے لیے ایس پی آئی میں 0.37 فیصد کمی ہوئی جو پچھلے ہفتے کے 340.39 پوائنٹس کے مقابلے میں 339.14 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

29,518 سے 44,175 کی آمدنی والے گروپ کے لیے ایس پی آئی میں 0.37 فیصد کمی ہوئی جو پچھلے ہفتے کے 328.38 پوائنٹس کے مقابلے میں 327.16 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

ماہانہ آمدنی 44,175 سے زائد والوں کے لیے ایس پی آئی میں 0.33 فیصد کمی ہوئی جو پچھلے ہفتے کے 328.92 پوائنٹس کے مقابلے میں 327.85 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

تمام اخراجاتی گروپوں کے لیے مشترکہ ایس پی آئی 327.94 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کے 329.09 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.35 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.