روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 6 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
کیف کے عسکری منتظم تیمور ٹکاچینکو کے مطابق حملے سے شہر کے چار اضلاع میں 27 مقامات کو نقصان پہنچا۔
صدر زیلنسکی نے جلتی ہوئی عمارتوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بعض رہائشی ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ آندری سبیخا نے کہا کہ یہ کیف کے لیے ایک ہولناک صبح تھی، رہائشی عمارتیں، اسکول اور اسپتال بری طرح تباہ ہوئے۔
روس نے ہمیشہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے، لیکن حالیہ مہینوں میں اس نے یوکرین کے اندرونِ شہر حملے تیز کر دیے ہیں۔
دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن کو امن قائم کرنے کے لیے دی گئی مدت میں کمی کر دی۔ سبیخا نے کہا ہے ’’پیوٹن یہ سب جان بوجھ کر کر رہا ہے۔‘‘






















Comments
Comments are closed.