BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

برطانیہ نے بدھ کو اس تنقید کو مسترد کردیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کے ذریعے حماس کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

غزہ کے لاغر اور کمزور بچوں کی تصاویر نے حالیہ دنوں میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جو شدید غذائی قلت اور انسانی بحران کی سنگین صورتِ حال کی عکاسی کرتی ہیں۔ منگل کو ایک ادارے نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں قحط کی بدترین صورت حال جنم لے رہی ہے اور بڑے پیمانے پر اموات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی جانب سے اسرائیل کو ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دینے کے الٹی میٹم پر یروشلم میں ان کے ہم منصب نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کا مؤقف حماس کیلئے ایک انعام کے مترادف ہے، برطانیہ کا اعلان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ حماس کو فلسطینی ریاست کی آزادی کو تسلیم کر کے انعام دیا جانا چاہیے۔

اس تنقید کے بارے میں پوچھے جانے پر، برطانوی وزیرِ ٹرانسپورٹ ہیڈی الیگزینڈر — جنہیں حکومت نے بدھ کو میڈیا کے مختلف انٹرویوز میں سوالات کے جواب دینے کے لیے مقرر کیا تھا — نے کہا کہ برطانیہ کے منصوبے کو اس طرح بیان کرنا درست نہیں ہے۔

انہوں نے ایل بی سی ریڈیو کو بتایا یہ حماس کو انعام نہیں ہے۔ حماس ایک گھناونی دہشت گرد تنظیم ہے جس نے ہولناک ظلم کیے ہیں۔ یہ فلسطینی عوام کے بارے میں ہے، ان بچوں کے بارے میں ہے جنہیں ہم غزہ میں دیکھتے ہیں جو بھوک سے مر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی حکومت پر دباؤ بڑھانا ہوگا کہ وہ پابندیاں ختم کرے تاکہ امداد دوبارہ غزہ پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ فرانس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

برطانیہ کی متواتر حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ اس وقت فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گی جب یہ سب سے زیادہ مؤثر ہوگا۔

منگل کو ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اسٹارمر نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرتا، مغربی کنارے کی الحاق کا ارادہ ترک نہ کرتا، اور دو ریاستی حل کے لیے طویل المدتی امن عمل کا عزم ظاہر نہ کرتا، تو برطانیہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

Comments

Comments are closed.