فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جون 2025 کے ٹیکس پیریڈ کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی ڈیڈ لائن 4 اگست 2025 مقرر کر دی ہے۔
تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ توسیع اس شرط سے مشروط ہے کہ ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ یعنی 18 جولائی 2025 تک واجب الادا سیلز ٹیکس کی ادائیگی کرچکے ہوں۔
ایف بی آر نے اس سلسلے میں جمعرات کw چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق، یہ فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی دفعہ 43 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا گیا ہے۔






















Comments
Comments are closed.