BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی طرف سے سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف پاکستان کے جائز مؤقف کی اصولی حمایت کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی پاسداری اورعلاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (میناپ ) کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعاون اور پاکستان کے طویل المدتی ترقیاتی اہداف سے وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے جائز مؤقف کی اصولی حمایت کرنے پر عالمی بینک کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی طویل المدتی شراکت داری پر تہہ دل شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے خاص طور پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور پاکستان میں عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، ماحولیاتی تبدیلی اور گورننس کے شعبوں میں اصلاحات کےلئے سی پی ایف کے سٹریٹجک کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی معاونت پر بھی شکریہ ادا کیا جس کی بدولت پاکستان فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور بحالی و تعمیر نو کے اقدامات کا آغاز کرنے کے قابل ہوا۔

دوسری جانب عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈیون نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کو سراہتے ہوئے ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو بھی بالخصوص سراہا ۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی اصلاحات آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کےلئے اہم قرار دیا۔ملاقات میں حکومت پاکستان اور عالمی بنک کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے آئندہ سالوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.