BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں برطانیہ کی ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی علاقائی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سال کے آخر میں برطانیہ کے متوقع دورے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازیں بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کم ہوں گی اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں جین میریٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تجارتی مذاکرات سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام حل طلب امور پر بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

دریں اثنا، جین میریٹ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے حالیہ دورۂ لندن سے آگاہ کیا جہاں انہوں نے برطانیہ میں اعلیٰ حکام سے پاکستان-برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اہم معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جین میریٹ نے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر برطانیہ کے نقطہ نظر سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Comments

Comments are closed.