BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2025ء کی پہلی ششماہی یعنی جنوری تا جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

بینکنگ محتسب نے رواں کیلنڈر سال 2025 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کے دوران 16ہزار سے زائد شکایات نمٹاتے ہوئے بینکاری صارفین کو 88 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینکنگ محتسب کو 12 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن پر کارروائی کرتےہوئے 68 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔ یوں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کےدوران گزشتہ برس کی نسبت 4 ہزار زائد شکایات موصول ہوئیں اورصارفین کو 20 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی ریلیف مہیا کیا گیا۔

بینکنگ محتسب کی رپورٹ کے مطابق تمام درج شدہ شکایات میں سے تقریباً 94 فیصد شکایات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا جس سے ادارے کی کارکردگی اور صارفین کے اعتماد میں نمایاں بہتری ظاہر ہوتی ہے۔

کمرشل بینکوں کے خلاف شکایات کے اندراج میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، کیونکہ بینکنگ محتسب کے دفتر کو یکم جنوری سے 30 جون 2025 کے دوران 16,915 نئی شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 3,482 شکایات وزیراعظم پورٹل کے ذریعے دائر کی گئیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 12,568 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

بینکنگ صارفین کو دھوکہ دہی اور جعلسازی سے محفوظ رکھنے کے لیے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز نے زور دیا ہے کہ صارفین اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی بھی تیسرے فرد سے ہرگز شیئر نہ کریں۔ انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ مشکوک کال موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی شاخ سے رجوع کریں یا بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.