امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے فاکس نیوز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے تربیتی مرکز میں ہونے والے دھماکے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
لاس اینجلس شیرف ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لاس اینجلس میں بسکائیلز سینٹر اکیڈمی میں دھماکا ہوا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق کرنا قبل از وقت ہے۔
اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کچھ دھماکہ خیز مواد منتقل کر رہا تھا جب دھماکہ ہوا۔
دریں اثنا امریکی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے کیلیفورنیا کے وسطی ضلع کے امریکی اٹارنی بل اسیالی سے گفتگو کی ہے اس واقعے کے بارے میں جو بظاہر ایک ہولناکا سانحہ ہے جس میں لاس اینجلس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تربیتی مرکز میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوئے۔
اٹارنی جنرل پام بونڈی کے مطابق تحقیقاتی ٹیم موقع پر موجود ہے اور مزید معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔
























Comments
Comments are closed.