BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نیو انرجی وہیکل (این ای وی) اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے انٹرنل کمبسشن انجن (ئی سی ای) والی مقامی طور پر تیار یا اسمبل شدہ اور درآمد شدہ گاڑیوں پر لیوی کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نئے ٹیکس نظام کا بنیادی مقصد روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے الیکٹرک اور توانائی بچانے والی متبادل گاڑیوں کو فروغ دینا ہے۔

فنانس ایکٹ کے پہلے شیڈول کے مطابق پاکستان میں تیار یا اسمبل کی جانے والی تمام آئی سی ای موٹر گاڑیوں پر، جن کی انجن کی گنجائش 1300 سی سی سے کم ہے، مینوفیکچرر کو انوائس قیمت (ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیت) کا 1 فیصد ایڈ ویلیورم لیوی ادا کرنا ہوگا۔

جس شخص کی جانب سے انٹرنل کمبسشن انجن (آئی سی ای) والی موٹر گاڑی درآمد کی جائے گی، اسے ان تمام گاڑیوں پر — جن کی انجن گنجائش 1300 سی سی سے کم ہو — تخمینہ شدہ مالیت (ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیت) کا 1 فیصد ایڈ ویلیورم لیوی ادا کرنا ہوگا۔

جبکہ وہ مینوفیکچرر جو پاکستان میں 1300 سی سی سے 1800 سی سی انجن رکھنے والی آئی سی ای گاڑیاں تیار یا اسمبل کرے گا، اُسے انوائس قیمت (ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیت) کا 2 فیصد ایڈ ویلیورم لیوی ادا کرنا ہوگا۔

دریں اثنا وہ شخص جو پاکستان میں 1300 سی سی سے 1800 سی سی انجن گنجائش والی انٹرنل کمبسشن انجن (آئی سی ای) موٹر گاڑی درآمد کرے گا، اُسے تخمینہ شدہ مالیت (ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیت) کا 2 فیصد ایڈ ویلیورم لیوی ادا کرنا ہوگا۔

وہ مینوفیکچرر جو پاکستان میں 1800 سی سی سے زائد انجن گنجائش والی انٹرنل کمبسشن انجن (آئی سی ای) موٹر گاڑیاں تیار یا اسمبل کرے گا، اُسے انوائس قیمت (ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیت) کا 3 فیصد ایڈ ویلیورم لیوی ادا کرنا ہوگا۔

جبکہ 1800 سی سی سے زائد انجن گنجائش والی تمام درآمد شدہ آئی سی ای موٹر گاڑیوں پر بھی تخمینہ شدہ مالیت (ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیت) کا 3 فیصد ایڈ ویلیورم لیوی لاگو ہوگا۔

یہ لیوی ان افراد پر لاگو ہوگی جو انٹرنل کمبسشن انجن (آئی سی ای) والی موٹر گاڑیاں درآمد کریں گے۔

اس کے علاوہ، کمبسشن انجن والے درآمد شدہ بسوں اور ٹرکوں پر بھی 1 فیصد لیوی عائد کی جائے گی جبکہ مقامی طور پر اسمبل شدہ بسوں اور ٹرکوں پر بھی 1 فیصد لیوی لاگو ہوگی۔

Comments

Comments are closed.