BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

یو اے ای نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی

  • ویزا پالیسی میں نرمی سے بہت بڑا ریلیف ملے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی
شائع اپ ڈیٹ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی کو آسان بنانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ پیشرفت ابوظہبی میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی، انسداد منشیات، اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقین نے پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی متحدہ عرب امارات کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

سال 2024 میں سعودی عرب اور عمان کے بعد متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کی امیگریشن کے لیے تیسرا مقبول ترین ملک رہا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے ویزا پالیسی میں نرمی کی اہمیت پر زور دیا۔

ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آ سکیں۔ ویزا پالیسی میں نرمی سے بہت بڑا ریلیف ملے گا۔

قبل ازیں محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور آئندہ دو برسوں میں اس کی پوزیشن نمایاں طور پر بہتر ہو جائے گی جس پر پاکستانیوں کو اپنے سبز پاسپورٹ پر فخر محسوس ہوگا۔

ہیولی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق اس وقت پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ ہے جو صرف عراق، شام اور افغانستان سے بہتر درجے پر ہے۔

Comments

Comments are closed.