BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون اور ورلڈ بینک کی قیادت میں خواتین کاروباری افراد کے لیے عالمی مالیاتی کوڈ (وی فنانس کوڈ) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اے ڈی بی نے پاکستان حکومت کو 500 ملین ڈالر کی نمایاں مالی معاونت فراہم کی ہے۔

اس فنڈنگ کا مقصد صنفی فرق کو کم کرنا اور مساوات کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری کو بڑھانا۔ عالمی مالیاتی اداروں کی تحقیقات کے مطابق اس پروگرام سے پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ممکن ہے، جو خواتین کی معیشت میں بڑھتی ہوئی شمولیت سے ممکن ہو گا۔

اس اقدام کے تحت پاکستان میں کام کرنے والے تقریباً 20 بینکوں اور مالیاتی اداروں نے اسٹیٹ بینک کی قیادت میں خواتین کی مالی شمولیت کے لیے تعاون کا عہد کیا ہے۔ ان کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ خواتین کو مالی سہولتوں تک بہتر رسائی دینے کے لیے اجتماعی کوششیں کی جا رہی ہیں، خاص طور پر بینک قرضوں اور دیگر مالی خدمات کے لیے ان کی اہلیت بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اے ڈی بی کی نمائندہ کرسٹین اینگسٹرم نے کہا کہ یہ علاقائی مالیاتی ادارہ پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت کے شعبے کے ترقیاتی پروگرام کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 500 ملین (50 کروڑ) ڈالر کا پروگرام حکومت پاکستان کے ساتھ ہے، جس کا مقصد صنفی مالیاتی فرق کو کم کرنا ہے۔ یہ پروگرام پالیسی بیسڈ لوننگ اور تکنیکی معاونت کے ذریعے سیکٹر وائز اصلاحات کو فروغ دیتا ہے اور 20 لاکھ سے زائد خواتین کو مالیاتی سہولت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت اب ذاتی ایجنڈا نہیں رہی بلکہ “یہ معاشی ترقی کا ایک مرکزی ستون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خاص طور پر مالیاتی نظام میں خصوصی ترقی کے لیے ضروری ہے کیونکہ لاکھوں خواتین اب بھی رسمی مالیاتی نظام سے باہر ہیں۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک کے بینکنگ آن ایکوالیٹی اور پالیسی فریم ورک کی تعریف کی جو اداروں کے ذہنوں میں تبدیلی لا رہا ہے اور مالیاتی شعبے میں صنفی شمولیت کو جڑوں میں بٹھا رہا ہے۔

اے بی ڈی اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کے مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے نمائندہ عابد قمر نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ورک فورس میں صنفی توازن پیدا کرنے سے عالمی معیشت میں تقریباً اٹھائیس کھرب ڈالر کا اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم صرف جنوبی ایشیا پر توجہ دیں تو یہ خطے کی معیشتوں میں نصف ٹریلین ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے۔ اور پاکستان کی بات کریں تو صنفی فرق کو کم کر کے پاکستان کی جی ڈی پی تقریباً 30 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

بینک شاخوں، اے ٹی ایمز اور قرضوں کے ذریعے مالیاتی خدمات کی رسائی بڑھانے سے بینکوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

عابد قمر نے کہا کہ خواتین کو مالی خدمات فراہم کرنے سے پاکستان میں بینکنگ کی آمدنی 65 کروڑ ڈالر تک بڑھ سکتی ہے، جو خواتین کی معاشی خودمختاری کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 7 کروڑ 90 لاکھ کام کرنے والی عمر کی خواتین میں سے تقریباً 17 ملین مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

وی فنانس سیکرٹریٹ کی نمائندہ وینڈی ٹیلیکی نے اپنے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیکرٹریٹ دنیا بھر میں خواتین کی مالی شمولیت اور خودمختاری کے لیے کام کر رہا ہے۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران انہوں نے ورلڈ بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور دیگر معروف دستخط کنندہ اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ری فنانس کوڈ کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 30 ممالک اور 250 سے زائد مالیاتی اداروں نے اس کوڈ پر دستخط کیے اور خواتین کو مالی شعبے میں شامل کرنے، خواتین کی ملکیت والے ایس ایم ایز کی حمایت کرنے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پالیسی اصلاحات سمیت متعدد وعدے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ترقی کی رکاوٹیں جیسے مالی رسائی اور پالیسی اصلاحات کو دور کریں تو خواتین کو بھی ترقی کے مواقع حاصل ہوں گے۔

ویمن انکلسیو فنانس سیکرٹریٹ کی امید ہے کہ پاکستان میں یہ کوڈ صرف بینکوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ فِن ٹیک، ڈیجیٹل مالیاتی ادارے، انشورنس کمپنیاں اور ایکویٹی فنڈز کو بھی شامل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ری فنانس کوڈ ہمیں ایس ڈی جی 5 کی جانب آگے بڑھنے میں مدد دے رہا ہے جو صنفی مساوات اور تمام خواتین و لڑکیوں کو بااختیار بنانے کا ہدف ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کا آغاز خواتین کی معاشی شمولیت کو قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں رکھتے ہوئے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک حکمت عملی کا قدم ہے۔

جمیل احمد کے مطابق صنفی مساوات کا معاملہ نہ صرف اخلاقی بلکہ معاشی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب آدھی آبادی غیرمکمل ملازمت یا خدمات سے محروم ہو۔ پاکستان میں خواتین کی ورک فورس میں شمولیت صرف 22 فیصد ہے اور خواتین کاروباریوں کی تعداد محض ایک لاکھ 64 ہزار ہے۔

تعلیم، نقل و حرکت، مہارتوں اور مالی خدمات تک رسائی میں صنفی فرق خواتین کی مکمل معاشی شرکت میں رکاوٹ ہیں۔ یہ پاکستان میں بچت کی کمی اور سرمایہ کاری کی کم سطح کی بھی بڑی وجوہات ہیں جو کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، حکومتی اداروں، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ خواتین کاروباریوں کے لیے ایک جامع نظام تشکیل دیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.