پاکستان

ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشوردس محرم الحرام ، اتوار کے روز ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا...
شائع July 6, 2025

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشور، دس محرم الحرام ، اتوار کے روز ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا تاکہ کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی بے مثال قربانی نے اسلام کی حقیقی روح کے تحفظ کا ایک طاقتور پیغام دیا۔

ملک بھر کے تمام شہروں اور قصبوں میں نواسہ رسول حضرت محمد ﷺ کی ابدی قربانی کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔

علماء اور ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی درخشندہ تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Comments

200 حروف