BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

سندھ میں اضافی اساتذہ کے لیے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم لانے کا فیصلہ

  • مجوزہ پالیسی کے تحت زائد عملے والے اسکولوں کے سرپلس اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے رضاکارانہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ دی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں عملے کے عدم توازن کو دور کرنے کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی ہے، جس میں اضافی (سرپلس) اساتذہ کے لیے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم اور بھرتیوں کے طریقہ کار میں انتظامی اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں۔

مجوزہ پالیسی کے تحت طلبہ کی تعداد کے مقابلے میں زائد عملے والے اسکولوں میں جن اساتذہ کو اضافی (سرپلس) قرار دیا جائے گا انہیں گولڈن ہینڈ شیک پروگرام کے ذریعے رضاکارانہ طور پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کی اصل اور درست تعداد فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) پر مبنی تصدیقی عمل کی تکمیل کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی اضافی عملے کی نشان دہی ہو جائے گی متاثرہ اساتذہ کے پاس رضاکارانہ گولڈن ہینڈ شیک پیکیج قبول کرنے اور قبل از وقت ریٹائر ہونے کا اختیار ہوگا۔

یہ مجوزہ اقدامات تعلیمی اداروں میں عملے کی تعداد کو معقول بنانے اور محکمے کے اندر وسائل کی منصفانہ تقسیم کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔

وزیر تعلیم نے نچلے گریڈ کے ملازمین کی بھرتی کے اختیارات اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو منتقل کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ اس تجویز کے تحت ہیڈ ماسٹرز کو چوکیدار، مالی اور آفس اٹینڈنٹ (نائب قاصد) سمیت دیگر معاون عملے کو بھرتی کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

Comments

200 حروف