BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 13.12 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.49 Decreased By ▼ -2.42 (-1.07%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.74 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، آذربائیجان نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں ۔

یہ معاہدہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں جاری سرمایہ کاری کے تسلسل کا عکاس ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھا۔

وزیر اعظم اور آذری صدر کی آج خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے جبکہ حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔

معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم کے حالیہ دورے سے قبل نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ، پاکستانی سفارتی مشن اور وفود کی سطح پر اس معاہدے کے پہلو طے ہوئے۔

دونوں ممالک کے مابین پاکستان آذربائیجان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مزید تبادلہ پر بھی اتفاق ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اور مستقبل میں اس سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آذربائیجان کے صدر کے پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز اور مفید ملاقات ہوئی ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں رکن ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، آبی وسائل اور مختلف دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکن ممالک نے گلیشیئرز کے پگھلنے کے مسئلے پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.