BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

قومی الیکٹرک وہیکل (این ای وی) پالیسی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن اور معروف انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے مجوزہ 100 ارب روپے کے سبسڈی پیکیج پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ہارون اختر خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اس بڑی سبسڈی کے پیچھے سوچ عوامی فلاح اور ماحولیاتی تحفظ کے دوہرے مقاصد پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ای وی پالیسی کے مؤثر نفاذ سے ملک بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ نہ صرف ہوا کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ پاکستان کے درآمدی تیل پر انحصار میں بھی واضح کمی کا باعث بنے گی، جس سے ملکی اربوں ڈالر کا تیل درآمدی بل کم ہو گا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ ہماری منزل ایک سموگ فری، آلودگی سے پاک اور خوشحال پاکستان ہے۔“ انہوں نے اعلان کیا کہ این ای او پالیسی کے تحت ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور صاف و پائیدار ٹرانسپورٹ کی طرف منتقلی کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.