فنانس ایکٹ 2025 کے تحت، سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت اسکیموں (این ایس ایس) پر یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ودہولڈنگ ٹیکس کی نئی شرحوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں سی ڈی این ایس نے پیر کے روز انکم ٹیکس آرڈیننس کے دسویں شیڈول کے مطابق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ایسے افراد جو ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست (اے ٹی ایل) میں شامل نہیں ہیں، ان پر منافع بر سود پر عائد ٹیکس کی شرح یکم جولائی 2025 سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔
انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 151 کے تحت قومی بچت اسکیموں سے حاصل ہونے والے منافع پر، اگر فرد اے ٹی ایل میں شامل ہے تو اس پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، اور اگر فرد اے ٹی ایل میں شامل نہیں ہے تو اس پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
اسی طرح، دفعہ 156 کے تحت پرائز بانڈز سے حاصل شدہ انعامات پر بھی وہی شرحیں لاگو ہوں گی، یعنی اے ٹی ایل میں شامل افراد کے لیے 15 فیصد اور اے ٹی ایل میں شامل نہ ہونے والوں کے لیے 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025






















Comments
Comments are closed.