BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

واٹس ایپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران میں اس کی سروسز بند کی جا سکتی ہیں، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ ایپ اپنے فونز سے حذف کر دیں، یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ یہ ایپ دشمن ملک اسرائیل کے ساتھ ڈیٹا شیئر کر رہی ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن آئی آر آئی بی نے منگل کے روز ایرانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ واٹس ایپ کو اپنے فونز سے ڈیلیٹ کر دیں، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ایپ صارفین کا ذاتی ڈیٹا، آخری معلوم مقام اور رابطہ معلومات جمع کرتی ہے اور انہیں اسرائیل کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔

بدھ کے روز ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلسل چھٹے دن بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے تہران کے قریب ایک جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے آئی آر آئی بی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایپ پر بھیجے گئے تمام پیغامات ابتداء سے اختتام تک خفیہ کوڈ پر مبنی طریقہ کار(انکرپٹڈ) کے ذریعے اصل حالت میں بھیجے اور وصول کئے جاتے ہیں، جن تک صرف پیغام بھیجنے اور وصول کرنے والے افراد کی رسائی ممکن ہے۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں تشویش ہے کہ یہ جھوٹے دعوے ہماری سروسز کو بند کرنے کا بہانہ بن سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوام کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی درست لوکیشن کا پتا نہیں لگاتے، نہ ہم یہ ریکارڈ رکھتے ہیں کہ کون کس سے میسج کر رہا ہے، اور نہ ہی ہم لوگوں کے ذاتی پیغامات کو ٹریک کرتے ہیں۔

واٹس ایپ نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی حکومت کو بڑی مقدار میں معلومات فراہم نہیں کرتا۔

جمعہ کے روز اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر بمباری مہم کا آغاز کیا، جس میں جوہری اور فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے اس کے جواب میں میزائل اور ڈرونز داغے اور بدھ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل فائر کیے ہیں۔

تہران نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ وہ اس تنازع کے دوران عارضی طور پر انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

اس کے بعد متعدد ویب سائٹس اور ایپس جزوی طور پر ناقابلِ رسائی ہو چکی ہیں۔

منگل کے روز حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے جڑے آلات کے استعمال کو کم کریں اور آن لائن مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

اپنی سیکورٹی کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور ان کی سیکورٹی ٹیموں پر ہر قسم کے انٹرنیٹ سے جڑے آلات جیسے اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور لیپ ٹاپ کے استعمال پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں مہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران ایرانی حکام نے واٹس ایپ سمیت کئی ایپس اور آن لائن سروسز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Comments

Comments are closed.