امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ تنازع کے تناؤ کو کم کرنے میں اپنے کردار کو دوبارہ اجاگر کیا اور اسلام آباد کی ضبوط لیڈر شپ کی تعریف کی ۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کنٹرول سے باہر ہونے کے قریب تھی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے براہ راست بات چیت کرکے صورت حال کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔
ٹرمپ نے دوبارہ کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو واضح کیا کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو تجارت ممکن نہیں ہوگی، اور ساتھ ہی کہا کہ پاکستان میں بہت مضبوط قیادت موجود ہے۔
























Comments
Comments are closed.