BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف ناقابل حصول ہے، وزارت تجارت

  • وزارت تجارت نے ہدف ناقابل حصول ہونے کی وجہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر درپیش متعدد چیلنجز کو قرار دیا
شائع June 4, 2025 اپ ڈیٹ June 4, 2025 08:03am

وزارتِ تجارت نے وزیرِ اعظم کی جانب سے مقرر کردہ 2029 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ بزنس ریکارڈر کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق، وزارت تجارت نے اس کی وجہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر درپیش متعدد چیلنجز کو قرار دیا ہے۔

وزارت تجارت نے کہا کہ 2029 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا ایک نہایت مشکل مرحلہ ہے، کیونکہ پاکستان کو پیچیدہ بین الاقوامی اور ملکی حالات کا سامنا ہے۔ بیرونی عوامل میں امریکی ٹیرف کے جاری اثرات، روس-یوکرین جنگ کے طویل نتائج، اور عالمی منڈیوں کی سست روی جیسے مسائل شامل ہیں جو پاکستان کی برآمدی کارکردگی پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اندرونِ ملک، بلند توانائی قیمتیں اور بنیادی ڈھانچے کی کمزوریاں مسلسل برآمدات میں پائیدار اضافہ کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

ریگولیٹری اور ساختی اصلاحات کے ضمن میں وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ صنعتی لاگت میں کمی کے لیے ٹیرف میں نرمی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزارت نے ای-کامرس کو جدید تجارت کا کلیدی محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کے لیے پالیسی اقدامات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ ہم ایک نئی ای-کامرس پالیسی متعارف کروا رہے ہیں جس کا مقصد ضوابط میں بہتری، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور آن لائن برآمد کنندگان کو ہدفی معاونت فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی وزارت تجارت ایک نئی ڈومیسٹک کامرس پالیسی تیار کر رہی ہے جس کا مقصد مقامی پیداوار کو بحال کرنا، ملکی فاضل پیداوار میں اضافہ کرنا اور برآمدی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

وزارت تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدی نمو کے لیے مربوط پالیسی اپروچ ناگزیر ہے، جس میں مالی معاونت، ضوابط کی سہولت کاری، توانائی قیمتوں اور تجارتی میکانزم میں مداخلت ضروری ہیں۔

مالی معاونت اور لیکویڈیٹی سپورٹ کے حوالے سے وزارت تجارت نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور برآمدی سہولت اسکیموں کی توسیع پر کام جاری ہے۔ صنعتی توسیع اور سولرائزیشن کے فروغ کے لیے رعایتی مالیاتی نظام کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔

برآمدی صنعتوں کے لیے خطے میں مسابقتی توانائی نرخوں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو مرکزی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی وِیلنگ ریٹس کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کی لاگت میں کمی کی جا سکے۔

ریگولیٹری امور کے تحت وزارت تجارت نے درآمدی خام مال کی کلیئرنس کو تیز تر بنانے کو ترجیحی ہدف قرار دیا ہے۔ موجودہ برآمدی سہولت اسکیموں کو مؤثر بنانے اور بہتر ہدف بندی کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ٹیرف میں نرمی اور ریفنڈ کلیمز کی فوری ادائیگی جیسے اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ برآمد کنندگان کو سہولت دی جا سکے۔

وزارت نے واضح کیا کہ 60 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تجارتی سفارت کاری، ایس ایم ای کی صلاحیت سازی، مارکیٹ تک بہتر رسائی، تجارتی سہولت کاری، اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے کلیدی عوامل پر توجہ دینا ضروری ہے۔ یہ تمام اقدامات حکومت کی مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت انجام دینا ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے وزارت تجارت نے ہر شعبے کی مکمل استعداد استعمال کرنے کے لیے اہدافی پالیسی اقدامات اور سیکٹر اسپیسیفک روڈ میپس پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے، جن میں زراعت اور فوڈ پروسیسنگ، مینوفیکچرنگ، مائننگ، سروسز اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کا برآمدی حجم بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، لیکن ساتھ ہی ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی کو بھی برقرار رکھا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جن میں مینوفیکچرنگ، مائننگ، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں قابلِ ذکر نمو دیکھی گئی ہے—چاہے مالیت کے لحاظ سے ہو یا حصہ کے اعتبار سے۔

تاہم وزارت کا کہنا ہے کہ 60 ارب ڈالر کے ہدف کا حصول کئی اہم عوامل پر منحصر ہے، جن میں غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)، صنعتوں کی منتقلی اور معدنی وسائل کی تلاش شامل ہیں۔ وزارت تجارت نے خبردار کیا کہ بیرونی جھٹکے—جیسا کہ امریکی ٹیرف اور عالمی منڈیوں کی سست روی—برآمدی کارکردگی کے لیے مسلسل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

وزارتِ تجارت نے بتایا کہ وہ پاکستان کی برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کی قیادت کر رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.