فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مئی 2025 میں مقررہ ہدف 1110 ارب روپے کے مقابلے میں عارضی طور پر صرف 904 ارب روپے محصول جمع کیا جس سے 206 ارب روپے کا نمایاں خسارہ سامنے آیا ہے۔
ایف بی آر نے جولائی تا مئی (2024-25) 11,240 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 10,213 ارب روپے وصول کیے ہیں جو کہ 1,027 ارب روپے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
خسارہ جولائی تا مارچ (2024-25) 703 ارب روپے سے بڑھ کر جولائی تا اپریل (2024-25) میں 821 ارب روپے ہوگیا، اب یہ جولائی تا مئی (2024-25) کے دوران مزید بڑھ کر 1,027 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ٹیکس حکام کے لیے جون 2025، یعنی مالی سال کے آخری مہینے میں 2,121 ارب روپے کی وصولی کا ہدف پورا کرنا انتہائی مشکل اور چیلنجنگ ثابت ہو رہا ہے۔
حکومت نے مالی سال 2024-25 کیلئے ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس مجموعہ کے ہدف کو 12,913 ارب روپے سے کم کرکے 12,334 ارب روپے کردیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025






















Comments
Comments are closed.