BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان نے 30 ارب روپے مالیت کا گرین سکوک جاری کردیا

  • پاکستان کا مقامی قرضہ 37 کھرب روپے ہے، جس میں سے 5 کھرب روپے تقریباً 14 فیصد سکوک پر مشتمل ہے، وزیر خزانہ
شائع May 16, 2025 اپ ڈیٹ May 16, 2025 11:04am

پاکستان نے جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنے پہلے سَوورِن ڈومیسٹک گرین سکوک کا اجرا کردیا، جس کی مالیت 30 ارب روپے ہے۔ اس اقدام کے بعد ملک کے مجموعی مقامی قرضے میں شریعت کے مطابق فنانسنگ کا حصہ بڑھ کر 14 فیصد ہو گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کا مقامی قرضہ 37 کھرب روپے ہے، جس میں سے 5 کھرب روپے تقریباً 14 فیصد سکوک پر مشتمل ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ سکوک پاکستان کی معیشت اور کیپیٹل مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ اجارہ اسٹرکچر پر مبنی تین سالہ یہ سکوک متغیر شرح پر جاری کیا جا رہا ہے اور یہ سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کے تحت جاری ہوگا۔

یہ رپورٹ جمعہ کی صبح جاری کی گئی جب سکوک کے لیے نیلامی کا عمل جاری تھا۔ یہ سکوک پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ اور قابلِ خرید و فروخت ہوگا۔

سکوک سے حاصل ہونے والی رقم اہل گرین انرجی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جن میں تین ڈیمز کی تعمیر بھی شامل ہے۔

میزان بینک اس اجرا میں لیڈ جوائنٹ فنانشل ایڈوائزر کے طور پر شامل ہے جب کہ دبئی اسلامک بینک، بینک اسلامی، اور الفلاح اسلامک بھی مشاورتی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ نیلامی مقامی ریٹیل، ادارہ جاتی، اور کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے لیے کھلی ہے جب کہ غیر مقیم پاکستانیوں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی شرکت کی اجازت ہے۔

اس اجرا کا وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی دن سے جڑا ہے جسے یومِ تشکر کے طور پر منایا گیا کیونکہ ایک دن قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 119961.91 پوائنٹس کی سب سے بلند ترین سطح حاصل کی۔

محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان کے لیے بہترین وقت ابھی آنا باقی ہے انہوں نے حالیہ لندن دورے میں عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد اس رجحان کو امید افزا قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں بشرطیکہ ملک معاشی استحکام برقرار رکھے اور توانائی، ٹیکس اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری رکھے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے تاکہ مالی سال 26-2025 کے لیے ایک حوصلہ افزا بجٹ پیش کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.