سائبر سیکیورٹی ایونٹ میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شاندار کارکردگی، گلف ریجن میں مواقع پیدا
- اسٹارٹاپس کا ماننا ہے کہ اے آئی صرف ایک رجحان نہیں ہے بلکہ آن لائن سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کا اگلا قدم ہے۔
اس سال کے گلف انفارمیشن سیکیورٹی ایکسپو اینڈ کانفرنس (جی آئی ایس ای سی) میں شرکت کرنے والے پاکستان کے تمام سات ٹیک اسٹارٹ اپس سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، ایسے وقت میں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سائبر حملوں میں بڑے اضافے کی رپورٹس سامنے آئیں۔
ان ابھرتے ہوئے نوجوان کاروباری افراد کے اس گروپ کو ”اگنائٹ – نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ“ نے اسپانسر کیا تھا، جو وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کام، پاکستان کا ایک اقدام ہے۔
اگرچہ ان میں سے کوئی بھی فائنل میں نہیں پہنچ سکا، لیکن ایکسپو میں موجودگی کے دوران انہیں کئی دیگر کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
سیکیوریٹینیم کے سی ای او وقار احمد نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ہم نے خلیجی خطے میں ایک آئی ٹی ڈسٹریبیوٹر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کی موجودگی بحرین، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ان کے ساتھ ای میل سیکیورٹی کے وینڈر کے طور پر شامل ہو رہے ہیں، اور امید ہے کہ مستقبل میں ہم ان کے کلائنٹس کو اپنی پروڈکٹ فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔
وقار احمد کے مطابق 80 فیصد سے زائد سائبر حملے فشنگ ای میلز کے ذریعے کیے جاتے ہیں، باوجود اس کے کہ ای میل گیٹ وے پروٹیکشن موجود ہوتی ہے۔
یہ سسٹمز نہ تو ای میل کے مواد کو پہچانتے ہیں اور نہ ہی تجزیہ کرتے ہیں۔ ہماری مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والی حل نہ صرف آئی پی اور ڈومین کو دیکھتا ہے بلکہ ای میل کے مواد کا بھی تجزیہ کرتا ہے اور فشنگ کی علامات والی ای میلز کو حذف کر دیتا ہے۔
شرکاء کے مطابق، مصنوعی ذہانت صرف ایک رجحان نہیں بلکہ آن لائن سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کا اگلا قدم ہے۔
پاکستانی کمپنی ComplianceMachine.ai کے بانی محمد علی عنایت نے کہا، جہاں بھی جائیں، جو بھی سنیں، ہر جگہ اے آئی کا چرچا ہے۔
عنایت کے مطابق، خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں، جہاں حال ہی میں پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ نافذ ہوا ہے، یہ سائبر سیکیورٹی انڈسٹری کے لیے ایک پرجوش دور ہے۔
عنایت کینورگ کے بھی سی ای او ہیں، جو ComplianceMachine.ai کی پیرنٹ کمپنی ہے اور پہلے ہی خلیجی خطے میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں دنیا بھر میں ڈیٹا پروٹیکشن میں تیزی آئی ہے، جس کی وجہ سے کمپنیوں کے لیے مختلف خطوں میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم کمپنیوں کو پہلے سے تیار کردہ کنٹرولز فراہم کر کے، جو مختلف ریگولیٹری فریم ورکس سے ہم آہنگ ہوں، ان کے لیے تعمیل کی لاگت میں 50 فیصد کمی کا وعدہ کر رہے ہیں۔
پاکستانی اسٹارٹ اپس نے ایونٹ میں ہر طرح کی سیکیورٹی پروڈکٹس پیش کیں۔ تھنگزے نے گھر اور دفتر کے اسمارٹ ڈیوائسز، ساتھ ہی میڈیکل ڈیوائسز کے لیے نیٹ ورک سیکیورٹی تحفظ کی سروس پیش کی۔
اس کے سی ای او غالب اسداللہ شاہ نے بتایا کہ ہمارا اسمارٹ ہوم فائر وال ان تمام اسمارٹ آلات کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو بچے گھر پر استعمال کرتے ہیں، یہ والدین کو کنٹرول فراہم کرتا ہے اور بچوں کے سوشل رویے کا تجزیہ کرتا ہے۔ یہ آپ کے گھر میں استعمال ہونے والی تمام ڈیوائسز کا پروفائل بناتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان تمام ڈیوائسز کی شناخت کرتا ہے اور ان سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے جو آپ کے ہوم نیٹ ورک سے جُڑی ہو سکتی ہیں۔
یہ تحفظ ان ڈیوائسز تک بھی بڑھایا گیا ہے جو ذاتی صحت کے ڈیٹا کو ریکارڈ کرتے ہیں، جیسے کہ اسمارٹ واچز اور دل کی نگرانی کرنے والے آلات۔
غالب اسداللہ شاہ نے کہا کہ جی آئی ایس ای سی میں شرکت نے ان کے لیے اعتماد پیدا کیا، ہمارے لیے یہ تجربہ نہایت شاندار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایکسپو میں شرکت سے نہ صرف ایکسپوژر ملا بلکہ اعتماد بھی حاصل ہوا، کیونکہ اس نے ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں ہم بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہ ہی سب سے بڑی کامیابی ہے: بین الاقوامی اسٹیج پر آنے سے نہ گھبرائیں اور نہ ہی خود کو کم تر سمجھیں، آپ میں صلاحیت ہے۔
ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی موجودگی ہی وہ وجہ تھی جس نے اگنائٹ – نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ پاکستانی اسٹارٹ اپس کو اس ایونٹ میں لے جائے۔ اگنائٹ چوتھے صنعتی انقلاب سے جُڑی ٹیکنالوجیز اور ایکو سسٹم کی ترقی پر کام کرتا ہے تاکہ پاکستان میں نالج اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔ تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق، اس کا قومی سطح پر انکیوبیٹرز کا نیٹ ورک اسٹارٹ اپس کی پرورش کرتا ہے، جبکہ ٹیکنالوجی انویشن گرانٹس کے ذریعے جدت پر مبنی منصوبوں اور ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کو سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔
اگنائٹ کے سی ای او عدیل اعجاز شیخ نے کہا کہ جی آئی ایس ای سی ہمارا پارٹنر ہے ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی ہیکاتھون میں، اور ہم ایک طویل المدتی شراکت داری کے منتظر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ اگلے سال کے ایونٹ میں مزید ٹیموں اور اسٹارٹ اپس کو لے کر جائیں گے۔
عنایت اور اسداللہ شاہ دونوں نے کہا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کو اس جدید اور ابھرتی ہوئی صنعت میں قدم رکھنے کی ترغیب دیں گے۔
عنایت نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس بھی لاہور میں ہی بنایا گیا تھا۔ ہمیں یہ شعبہ بخوبی آتا ہے۔
اسداللہ شاہ نے بھی اپنے ساتھی کی بات کی تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی دلچسپ اور اختراعی آئیڈیا ہے، تو بس آئیں اور (جی آئی ایس ای سی میں) پچ کریں، آپ کو بہت سے ایسے لوگ ملیں گے جو آپ کی پروڈکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں گے۔
ایونٹ کے ایک وزیٹر، خالد یعقوب، پاکستان پویلین دیکھ کر حیران رہ گئے۔
آئی ٹی کنسلٹنسی کمپنی ہائیو مائنڈ گلوبل کے بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے، اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی کی صنعت میں شامل ہو رہا ہے۔
جی آئی ایس ای سی 6 سے 8 مئی تک منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے 160 سے زائد ممالک سے تقریباً 750 سائبر سیکیورٹی کمپنیاں اور 250,000 وزیٹرز شریک ہوئے۔ شرکاء نے ہیکاتھونز اور پینل مباحثوں میں حصہ لیا۔
یو اے ای سائبر سیکیورٹی کونسل، جو جی آئی ایس ای سی گلوبل کا میزبان ہے، نے اس ایونٹ کے ذریعے 11 گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کیے۔ ان میں ”ڈارک ویب انٹیلیجنس کی تربیتی مشق میں سب سے زیادہ قومیتوں کی شرکت“ اور ”سب سے بڑی رینسم ویئر آگاہی نشست“ جیسے اعزازات شامل ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025























Comments
Comments are closed.