BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

چین نے پیر کے روز بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ ”تحمل کا مظاہرہ کریں“ کیونکہ نئی دہلی کی فوج نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان متنازع کشمیر میں مسلسل چوتھی رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیکن نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے، ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو قبول کرتے ہوئے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے متعلقہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھیں گے۔

یہ بیان 22 اپریل کو بھارت کے غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کو نشانہ بنانے والی ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جو ایک چوتھائی صدی کے دوران متنازع علاقے میں شہریوں پر بدترین حملہ تھا۔

بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ تین حملہ آوروں میں سے دو پاکستانی شہری تھے۔ اسلام آباد نے پہلگام حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوششوں کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا اور کسی بھی بھارتی کارروائی کا جواب دینے کا عہد کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلیٰ فوجی سربراہان کے ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پاکستانی بیان میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان کی خودمختاری اور اس کے عوام کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام شعبوں میں سخت جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس حملے کے ایک دن بعد نئی دہلی نے پانی کی تقسیم کا معاہدہ معطل کر دیا تھا، پاکستان کے ساتھ اہم زمینی سرحد ی گزرگاہ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، سفارتی تعلقات کو کم کر دیا تھا اور پاکستانیوں کے ویزے واپس لے لیے تھے۔

اس کے جواب میں اسلام آباد نے جمعرات کو بھارتی سفارتکاروں اور فوجی مشیروں کو ملک بدر کرنے، سکھ یاتریوں کے علاوہ بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے اور اپنی طرف سے مرکزی سرحدی گزرگاہ کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے سندھ سے پانی کی فراہمی روکنے کی کوئی بھی کوشش ’جنگی کارروائی‘ ہوگی۔

Comments

Comments are closed.