BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حوثی میڈیا کے مطابق جمعرات کا دن ایران نواز حوثیوں پر امریکی حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک کا مہلک ترین دن ثابت ہوا ہے ۔

امریکہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک حوثی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے بند نہیں کرتے وہ گزشتہ ماہ سے جاری بڑے پیمانے پر حملے نہیں روکے گا۔ یہ مشرق وسطیٰ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کی سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق جمعرات کو راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 102 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنےکیلئے حملہ کیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے حوثیوں کی ہلاکتوں کی تعداد اور ان کے اپنے تخمینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ان کے پاس حملوں کے ابتدائی معلومات کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا ہے۔

نومبر 2023 سے اب تک حوثی باغیوں نے اس آبی راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں پر درجنوں ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ کے حوالے سے اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

حوثیوں نے غزہ میں دو ماہ کی جنگ بندی کے دوران جہازوں پر حملے روک دیے تھے۔ حالانکہ انہوں نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ جب اسرائیل نے غزہ پر حملہ دوبارہ شروع کیا تو وہ حملے دوبارہ کریں گے، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے کوئی حملہ نہیں کیا۔

حوثی حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں دو روز تک جاری رہنے والے امریکی حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

Comments are closed.