ریٹیل مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بزنس ریکارڈر کی جانب سے کیے گئے ہفتہ وار مارکیٹ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، گھی/تیل، زندہ مرغی/گوشت، چینی، آٹا، دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
سروے میں بتایا گیا کہ ایک کلو زندہ مرغی اوپن مارکیٹ میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، جو پچھلی قیمت 570 روپے فی کلو سے 20 روپے کم ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جو ریٹیل مارکیٹ میں بدستور 300 روپے درجن کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔
گائے کا گوشت اوپن مارکیٹ میں 1100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جو مقامی انتظامیہ کی مقررہ قیمت 800 تا 900 روپے فی کلو سے کہیں زیادہ ہے، جبکہ بغیر ہڈی والا گوشت 1300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کے گوشت کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں کوکنگ آئل/گھی کی مختلف اقسام اور برانڈز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سروے کے مطابق چینی 165 روپے فی کلو کے مقابلے میں 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
جائزے کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، جو گزشتہ ہفتے 80 روپے فی کلو تھا۔ پیاز 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جو گزشتہ ہفتے 100 روپے فی کلو تھا جب کہ کچھ دکاندار اور ڈیلر ریٹیل مارکیٹ میں خود ساختہ قیمت وصول کرتے ہیں۔ ادرک اور لہسن کی قیمتیں مستحکم رہیں جو بالترتیب 800 روپے، 400 روپے اور 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔سروے کے مطابق ہری مرچ 120 سے 150 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
سروے کے مطابق مٹر 120 روپے فی کلو کے مقابلے میں 150 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔ شملہ مرچ 150 روپے، بھنڈی 200 روپے، کری 70 روپے،، شلجم 50 روپے، بینگن 100 روپے، توری 120 سے 150 روپے، ٹنڈا 100 روپے اور لیموں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اروی 100 سے 120 روپے، بند گوبھی 150 روپے، سرخ آلو 70 روپے جبکہ سفید آلو 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
آٹے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، 20 کلو گرام فائن آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1750 سے 1800 روپے اور بعض مقامات پر 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ بھورا (برآؤن) آٹا 1500 سے 1600 روپے فی تھیلا دستیاب ہے۔ گندم کا آٹا اور دیگر اشیاء جیسے میدہ، سوجی اور چوکر آٹا بھی ریٹیل مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں تمام برانڈز اور معیار کی مشروبات کی قیمتیں بلند رہیں۔ سیاہ چائے 1400 سے 1500 روپے فی کلوگرام کے درمیان فروخت ہو رہی ہیں۔
سروے کے مطابق بہتر معیار کا چاول (سیلا) 320 روپے فی کلوگرام میں دستیاب تھا، جبکہ کم معیار کا چاول 300 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا تھا، اور توٹا چاول 180-200 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔
سروے کے مطابق، دال ماش 480 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے جو کہ 420 روپے فی کلوگرام کے مقابلے میں مہنگی ہوئی، دال مسور 320 روپے فی کلوگرام ، دال چِلکا (کالی) 320 روپے فی کلوگرام، دال چِلکا (سبز) 260 روپے فی کلوگرام، مونگ 360 روپے فی کلوگرام تھی جو کہ 320 روپے فی کلوگرام کے مقابلے میں مہنگی ہوئی، دال چنا 320 روپے فی کلوگرام ہے جو کہ 280 روپے فی کلوگرام کے مقابلے میں مہنگی ہوئی، سفید لوبیا 340 روپے فی کلوگرام، سرخ لوبیا 440 روپے فی کلوگرام، بیسن (چنے کا آٹا) 420 روپے فی کلوگرام ہے جو کہ 280 روپے فی کلوگرام کے مقابلے میں مہنگا تھا، بڑے سائز کا سفید چنا 380 روپے فی کلوگرام اور چھوٹے سائز کا سفید چنا 360 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025






















Comments
Comments are closed.