BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی، اسرائیل نے مزید فلسطینیوں کو شہید کر دیا

  • 19 جنوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر جنگ بندی کے خاتمے کے بعد رواں ہفتے شہادتوں میں اضافہ ہوا
شائع March 23, 2025 اپ ڈیٹ March 23, 2025 10:46pm

غزہ میں وزارت صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے مسلسل اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 50،021 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 50 ہزار 21 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 13 ہزار 274 زخمی ہوچکے ہیں۔

علاقے کی سول ڈیفنس ایجنسی نے اپنے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ شہادتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے وزارت صحت کے اعداد و شمار کو قابل اعتماد قرار دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری اور نئے سرے سے زمینی حملے کے بعد 19 جنوری سے جاری جنگ بندی کے خاتمے کے بعد رواں ہفتے شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 39 شہادتوں کی اطلاع دی ہے جس کے بعد منگل کو اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقے میں آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے بعد شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 673 ہوگئی ہے۔

برطانوی طبی جریدے دی لانسیٹ میں جنوری کے اوائل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ لڑائی کے پہلے نو ماہ کے دوران غزہ میں لڑائی کی وجہ سے شہادتوں کی تعداد غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار سے تقریباً 40 فیصد زیادہ تھی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس کے تازہ ترین اعداد و شمار میں 233 ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہیں پہلے لاپتہ سمجھا جاتا تھا جن کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Comments

Comments are closed.