BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی ایس ایکس: پی آر ایل) نے مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 168.88 ارب روپے کی خالص فروخت رپورٹ کی، جو سالانہ بنیادوں پر 7.3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ سیلز کی لاگت میں معمولی 1.1 فیصد کمی آئی جس کے نتیجے میں مجموعی منافع میں سالانہ 84.3 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی، جو 2.12 ارب روپے تک محدود رہا جبکہ مجموعی مارجن 7.41 فیصد سے گھٹ کر صرف 1.26 فیصد رہ گیا۔

آپریٹنگ اخراجات، خاص طور پر انتظامی اخراجات، سالانہ بنیادوں پر 21.8 فیصد بڑھ گئے۔ لاگت پر قابو پانے کے اقدامات کے باوجود پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 428 ملین روپے کا آپریٹنگ خسارہ ہوا جو مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ریفائنری کو 2 ارب روپے کا خالص نقصان ہوا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 6.51 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ منافع میں نمایاں کمی کی بنیادی وجوہات کم مجموعی مارجن، کم آپریٹنگ آمدنی اور بڑھا ہوا ٹیکس بوجھ ہے۔

اگرچہ پی آر ایل نے مالی سال 25 میں مشکلات کا سامنا کیا لیکن مالی سال 24 میں کمپنی نے والیومیٹرک گروتھ حاصل کی، خاص طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور ایم ایس -92 کی پیداوار میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ کمپنی اپنی ریفائنری کی ترتیب کے مطابق خام تیل کی کھپت کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے، ایسے خام تیل کو ترجیح دی جارہی ہے جو زیادہ بہتر پیداوار اور منافع بخش نتائج فراہم کرسکے۔ اہم اپ گریڈز میں ریفائنری ایکسپینشن اینڈ اپگریڈیشن پروجیکٹ (آر ای یو پی) شامل ہے، جس کا مقصد یورو-V معیارات پر پورا اترنے والے ایندھن (ایچ ایس ڈی اور ایم ایس) کی پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، جدید ڈیپ کنورژن ریفائنری ٹیکنالوجی کی تنصیب سے فرنس آئل کی پیداوار کو کم سے کم کرنا اور ریفائنری کی گنجائش کو 50,000 بیرل یومیہ سے بڑھا کر 100,000 بیرل یومیہ کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

مجموعی طور پر ریفائننگ سیکٹر کو کمزور طلب، درآمدی اور اسمگل شدہ ایندھن سے مسابقت کے باعث منافع میں شدید گراوٹ کا سامنا ہے۔ پالیسیوں کے نفاذ میں تاخیر اور ڈیزل کی اسمگلنگ جیسے مسائل آپریشنل استحکام کے لیے بڑے چیلنجز بنے ہوئے ہیں۔

پی آر ایل کی طویل مدتی حکمت عملی اس کے ریفائنری ایکسپینشن اینڈ اپگریڈیشن پروجیکٹ (آر ای یو پی) پر مبنی ہے جو پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور ماحولیاتی تقاضوں میں بہتری کا وعدہ کرتا ہے۔ریفائنری کا فرنس آئل کی پیداوار میں کمی کا عزم ملکی توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف منتقلی سے ہم آہنگ ہے، تاہم قریبی مدت میں منافع کے امکانات کمزور رہیں گے جب تک کہ مارجن میں بہتری نہ آئے اور پالیسی کے نفاذ میں حائل رکاوٹیں دور نہ کی جائیں۔

Comments

Comments are closed.