BR100 Increased By (0.61%)
BR30 Increased By (1.05%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.46%)
BAFL 57.90 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 27.22 Increased By ▲ 0.24 (0.89%)
BOP 33.60 Increased By ▲ 0.21 (0.63%)
CNERGY 10.70 Increased By ▲ 0.09 (0.85%)
DFML 17.94 Increased By ▲ 0.19 (1.07%)
DGKC 210.25 Increased By ▲ 3.02 (1.46%)
FABL 100.83 Increased By ▲ 1.01 (1.01%)
FCCL 54.68 Increased By ▲ 0.62 (1.15%)
FFL 16.14 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.11 (0.46%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 3.70 (1.23%)
HUBC 218.60 Increased By ▲ 1.38 (0.64%)
HUMNL 10.71 Increased By ▲ 0.28 (2.68%)
KEL 7.24 Increased By ▲ 0.05 (0.7%)
LOTCHEM 27.25 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
MLCF 96.40 Increased By ▲ 0.81 (0.85%)
OGDC 316.48 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 42.60 Increased By ▲ 0.48 (1.14%)
PIBTL 17.15 Increased By ▲ 0.14 (0.82%)
PIOC 271.00 Increased By ▲ 1.15 (0.43%)
PPL 217.26 Increased By ▲ 2.11 (0.98%)
PRL 58.17 Increased By ▲ 1.54 (2.72%)
SNGP 101.99 Increased By ▲ 1.07 (1.06%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.34 (1.35%)
TELE 8.37 Increased By ▲ 0.06 (0.72%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.12 (0.94%)
TRG 62.20 Increased By ▲ 0.40 (0.65%)
UNITY 10.11 Increased By ▲ 0.08 (0.8%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)

بھارت کے طاقتور اور انتہائی دولت مند کرکٹ بورڈ نے نئے سربراہ کیلئے سابق کھلاڑی اور وکیل دیوجیت سیکیا کا انتخاب کیا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بیان میں کہا کہ دیوجیت سیکیا کو بی سی سی آئی کا سکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ 55 سالہ سیکیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا چیئرمین بننے کیلئے یہ عہدہ چھوڑا تھا۔

بزنس مین اور اسٹیٹ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر پربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔

جے شاہ کے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے بعد سیکیا کو عبوری سکریٹری کے طور پر بی سی سی آئی بورڈ میں مقرر کیا گیا تھا۔

معمولی کرکٹ کیریئر کے سبب سیکیا کو مداحوں میں شناخت نہ مل سکی تاہم وہ حکمران جماعت بھارتی جنتیا پارٹی سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

سیکیا نے ہمنتا بسوا شرما کی قیادت میں شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک کرکٹ کلب کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر انتظامیہ میں قدم رکھا۔

شرما اب آسام میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ ہیں جو مودی کی قیادت میں 2014 سے بھارتی حکمران جماعت ہے۔

سیکیا اور شرما دونوں نے بعد میں آسام اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں خدمات انجام دیں۔

جب شرما کو ریاستی وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تو انہوں نے سیکیا کو اپنا ایڈوکیٹ جنرل – حکومت کا چیف لیگل ایڈوائزر مقرر کیا۔

سیکیا ایک وکٹ کیپر بلے باز تھے جن کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی معمولی رہے اور انہوں نے اپنی آبائی ریاست آسام کے لئے چار میچ کھیل کر صرف 53 رنز بنائے۔

Comments

Comments are closed.