BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

چین، آئی ایم ایف: وزیر اعظم کی وزارت خزانہ کو اہم معاملات پر عملدرآمد کی ہدایت

  • کراچی تا حیدرآباد سیکشن کے ایم ایل-1 منصوبے پر چینی حکام کے ساتھ مذاکرات کو تیزی سے حتمی شکل دی جائے ، شہبازشریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیف ذخائر کے رول اوور، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی معاونت، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے توانائی منصوبوں کی قرضوں کی ری پروفائلنگ اور درآمد شدہ کوئلے سے مقامی کوئلے میں پاور پلانٹس کی تبدیلی کے حوالے سے چینی حکام کے ساتھ فالواپ کو یقینی بنائے۔

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وزیراعظم نے یہ ہدایات 2 ستمبر 2024 کو چینی سفیر سے ملاقات کے دوران جاری کیں۔ اس موقع پر وزارت خارجہ، خزانہ، منصوبہ بندی، پاور ڈویژن، داخلہ، مواصلات اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزارت ریلوے، منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کراچی تا حیدرآباد سیکشن کے ایم ایل-1 منصوبے پر چینی حکام کے ساتھ مذاکرات کو تیزی سے حتمی شکل دیں تاکہ آئندہ اعلیٰ سطح دورے کے دوران اعلان کو یقینی بنایا جا سکے۔

دریں اثنا ایم ایل ون کو ملتان اور بالآخر پشاور تک توسیع دینے کے لیے چینی حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے چینی سیکیورٹی کے لیے جوائنٹ وینچر کمپنی کے قیام کی چینی تجویز کا بغور جائزہ لے۔

سرمایہ کاری بورڈ، وزارت تجارت اور وزارت میری ٹائم افیئرز سے کہا گیا ہے کہ وہ پورٹ قاسم اسپیشل اکنامک زون کی تیز رفتار بنیادوں پر ترقی کا اعلان کرنے کے لیے چین سے رابطہ کریں۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کو ”مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی“ کی تعمیر کے لئے پانچ سالہ منصوبہ تیار کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک کو پاکستان کے فائیو ایز کے ساتھ ہم آہنگ کرنے والی دستاویز پر دستخط کا جائزہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے لیا جاسکتا ہے۔

وزارت خارجہ کو چینی وزیراعظم لی کیانگ کو دورہ پاکستان کے دوران لاہور آنے کی دعوت دینے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.