BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.53%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

سری لنکا کی پارلیمنٹ نے کئی دہائیوں پرانے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو سری لنکا میں آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

سری لنکا کی پارلیمنٹ نے نئے ٹیلی کمیونیکیشن بل کو بغیر کسی ووٹ کے منظور کر لیا ہے جس میں 28 سال میں پہلی بار موجودہ قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔

وزیر ٹیکنالوجی کنکا ہیراتھ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ یہ ترامیم تین نئے اقسام کے لائسنس متعارف کرائیں گے اور اسٹار لنک کو سری لنکا کی ٹیلی کام مارکیٹ میں لائسنس یافتہ سروس پرووائیڈر کے طور پر داخل ہونے کی اجازت دے گی۔

اصل قانون میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دینے کے لئے کوئی قواعد نہیں تھے۔

ہیراتھ نے بل پیش کرتے ہوئے قانون سازوں کو بتایا کہ یہ موقع صرف اسٹار لنک کے لیے نہیں بلکہ کسی بھی دوسری کمپنی کے لیے ہے جو سری لنکا میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ 2030 تک آئی ٹی سیکٹر کو 15 ارب ڈالر کی صنعت تک بڑھایا جائے، لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی کمپنیوں کو انٹرنیٹ خاص طور پر دیہی علاقوں میں فراہمی کے لئے راغب کریں۔

ہیراتھ نے پیر کے روز رائٹرز کو بتایا کہ اسٹار لنک نے مارچ میں سری لنکا سے اپنے آپریشنز قائم کرنے کی تجویز کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔ سری لنکا نے اس عمل کو تیز کرنے کے بعد جون میں اسٹار لنک کو ابتدائی منظوری دی تھی۔

ہیراتھ نے مزید کہا کہ اسٹار لنک کو لائسنس کے لیے ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

Comments

Comments are closed.