BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

مالی سال 23 : قرض میں اضافہ ، سود کی ادائیگیوں سے حکومتی اخراجات بڑھ گئے

  • شرح سود میں مجموعی طور پر 825 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

مہنگائی کے نتیجے میں شرح سود میں اضافے سے مالی سال 2022-23 میں قرضوں اور مارک اپ ادائیگیوں کی حکومتی لاگت میں اضافہ ہوا۔

یہ بات فنانس ڈویژن کے بجٹ ونگ اور اقتصادی مشیر ونگ (ای اے ڈبلیو) نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اپنے مالیاتی پالیسی بیان جنوری 2024 میں کہی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023 ء عالمی سطح پر اجناس کے سپر سائیکل اور ادائیگیوں کے توازن کے بحران جیسے متعدد چیلنجوں کی وجہ سے غیر معمولی رہا ہے جبکہ سیلاب 2022 نے میکرو اکنامک کمزوریوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

افراط زر میں اضافے کے جواب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مالی سال 2023 کے دوران شرح سود میں مجموعی طور پر 825 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے 22 فیصد کردیا۔

نتیجتا، حکومت کی قرض لینے کی لاگت میں اضافہ ہوا، جو مارک اپ ادائیگیوں پر اخراجات میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

مالی سال 23-2022 میں مارک اپ ادائیگیوں پر اخراجات 5 ہزار 696 ارب روپے رہے جبکہ بجٹ میں اس کا تخمینہ 3 ہزار 950 ارب روپے لگایا گیا تھا۔

اسی طرح مالی سال 2023ء کے لیے سبسڈیز کا بجٹ تخمینہ 664 ارب روپے تھا جس میں پاور سیکٹر کے لیے 535 ارب روپے شامل تھے، سبسڈیز کی فراہمی کے لیے اصل اخراجات 1080.3 ارب روپے رہے۔

ان میں بجٹ تخمینے 535 ارب روپے کے مقابلے میں بجلی کے شعبے کے لیے 870.3 ارب روپے، بجٹ میں تخمینہ 65 ارب روپے کے مقابلے میں پیٹرولیم کے لیے 100.6 ارب روپے اور بجٹ میں لگائے گئے 23 ارب روپے کے مقابلے میں دیگر مدوں میں 69 ارب روپے کے سبسڈیز اخراجات شامل ہیں۔

مالی سال کے تجزیے میں بجٹ اور اقتصادی مشیر ونگز نے بتایا کہ مالی سال 2023 میں زبردست سیلاب آیا جس کے نتیجے میں منفی نمو (0-17 فیصد) ہوئی اور مجموعی وفاقی مالیاتی خسارہ 5.8 فیصد کے بجٹ ہدف سے زیادہ رہا۔

تاہم، مجموعی توازن میں بگاڑ زیادہ سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے تھا جس نے موجودہ اخراجات میں اضافے کو آمدنی میں اضافے کے مقابلے میں زیادہ رکھا۔

مالی سال 2023 ء کے دوران ریونیو کلیکشن میں کمی اور زیادہ مارک اپ ادائیگیوں کی وجہ سے وفاقی مالیاتی خسارہ 7.9 فیصد رہا۔

مالیاتی خسارے میں اضافے کا سبب بننے والے اہم عوامل وفاقی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں جن میں شرح سود میں تیزی سے اضافہ اور شرح مبادلہ کی قدر میں کمی شامل ہیں۔

پالیسی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 سے 2025-26 کے لئے وسط مدتی حکمت عملی پیپر میں معاشی ترجیحات کا راستہ بیان کیا گیا ہے اور مالی سال 2024 کے لئے مالی حکمت عملی میں زیادہ سے زیادہ محصولات حاصل کرنے ، اخراجات کو معقول بنانے اور میکرو اکنامک اشاریوں کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار نقطہ نظر پر زور دیا گیا ہے۔

وسط مدتی فریم ورک ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے، جس میں اگلے چند سالوں کے لئے حکومت کی ترجیحات اور مقاصد کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اور اسٹریٹجک ترجیحات میں مالی استحکام کے حصول کے لئے اقدامات پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ محتاط رہے اور بدلتے ہوئے معاشی حالات کے مطابق ڈھل جائے ، خاص طور پر غیر یقینی صورتحال اور عالمی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حد بندی ایکٹ، 2005 ء میں بیان کردہ مضبوط مالیاتی انتظام کا عزم، معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہونے، خسارے کو کم کرنے اور عوامی قرضوں کو مؤثر طریقے سے منظم کرنا ترجیح رہے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.