BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم نے یہ ہدایت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی پی ایس ڈی پی کے حوالے سے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی تجاویز پیش کرے گی اور تمام وفاقی وزارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن منصوبوں کا مقصد ملک میں پائیدار ترقی لانا ہے انہیں پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کی وصولی میں اضافہ سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کرانے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پی ایس ڈی پی پروگرامز اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطوں اور روابط کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.