BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے لیے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈز کی مدت میں 30 جون تک توسیع کی مںظوری دے دی اور وزارت نجکاری کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری میں شفافیت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری نجکاری نے کابینہ کو بتایا کہ اسے حوالے سے 2 اپریل کو قومی و بین الاقوامی اخبارات میں اظہارِ دلچسپی کی دعوت کے اشتہارات شائع ہوچکے ہیں جن کی آخری تاریخ 3 مئی ہے اور اب تک متعدد کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کے عنصر کو بنیادی اہمیت دینے کی ہدایت جاری کردی۔

کابینہ نے سیکریٹری ایوی ایشن سے پاکستان کے ہوائی اڈوں خصوصاً لاہور اور کراچی میں سہولتوں کی بہتری کے حالیہ اقدامات پر بریفنگ لی ۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ہوائی اڈوں پر سروس کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے اور سہولتوں کی مزید بہتری پر کام جاری ہے۔

مزید برآں، اسٹیٹ آف فرنٹیئر ریجنز ڈویژن کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی میعاد یکم اپریل 2024 سے 30 جون 2024 تک بڑھانے کی بھی منظوری دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ اس توسیع سے پی او آر کارڈ ہولڈرز پاکستان میں اسکولوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ ان پی او آر کارڈ ہولڈرز کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو وطن واپس کرنے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے میں اپنے وطن واپس بھیجا جائے گا جب کہ بغیر کسی شناختی کاغذات کے پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو وطن واپس بھیجنے کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے صوبہ بلوچستان میں انسداد منشیات کے مقدمات نمٹانے کے لیے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت کے قیام کی منظوری دی۔

خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ کے اضلاع تک ہوگا۔

کابینہ نے ہدایت کی کہ خصوصی عدالت میں اچھی شہرت کے حامل ججوں کی تقرری کی جائے اور استغاثہ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔

وفاقی کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ زرعی شعبے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ڈرون پالیسی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت آخری مراحل میں ہے جسے جلد منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے بورڈ کے چار سابقہ ​​ممبران کی تقرری کی منظوری دی۔

اجلاس نے 18 اپریل 2024 کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے مقدمات کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.