BR100 Decreased By (-1.12%)
BR30 Decreased By (-1.28%)
KSE100 Decreased By (-0.92%)
KSE30 Decreased By (-0.91%)
BAFL 58.36 Decreased By ▼ -0.27 (-0.46%)
BIPL 27.75 Decreased By ▼ -0.45 (-1.6%)
BOP 35.39 Decreased By ▼ -0.71 (-1.97%)
CNERGY 10.23 Increased By ▲ 0.54 (5.57%)
DFML 19.42 Decreased By ▼ -0.39 (-1.97%)
DGKC 218.94 Decreased By ▼ -5.55 (-2.47%)
FABL 99.80 Decreased By ▼ -1.83 (-1.8%)
FCCL 54.45 Decreased By ▼ -1.43 (-2.56%)
FFL 17.29 Decreased By ▼ -0.29 (-1.65%)
GGL 24.69 Decreased By ▼ -0.32 (-1.28%)
HBL 312.80 Decreased By ▼ -0.98 (-0.31%)
HUBC 224.48 Decreased By ▼ -2.57 (-1.13%)
HUMNL 11.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.43%)
KEL 7.97 Decreased By ▼ -0.13 (-1.6%)
LOTCHEM 32.25 Increased By ▲ 0.79 (2.51%)
MLCF 101.39 Decreased By ▼ -2.85 (-2.73%)
OGDC 333.24 Decreased By ▼ -0.89 (-0.27%)
PAEL 43.67 Decreased By ▼ -1.36 (-3.02%)
PIBTL 17.69 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
PIOC 269.90 Decreased By ▼ -2.69 (-0.99%)
PPL 234.18 Decreased By ▼ -2.37 (-1%)
PRL 43.65 Increased By ▲ 1.58 (3.76%)
SNGP 110.88 Decreased By ▼ -1.52 (-1.35%)
SSGC 30.75 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
TELE 9.08 Decreased By ▼ -0.09 (-0.98%)
TPLP 12.21 Decreased By ▼ -0.41 (-3.25%)
TRG 64.60 Decreased By ▼ -0.98 (-1.49%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.16 (-1.56%)
WTL 1.30 Decreased By ▼ -0.02 (-1.52%)
دنیا

آبنائے ہرمز تنازع شدت اختیار کر گیا، امریکا کے ایران پر تازہ حملے، خلیجی ریاستیں بھی نشانے پر

  • امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فوج نے اتوار کی شب ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں کا آغاز اتوار کو کیا گیا، جبکہ اس سے ایک رات قبل تقریباً 140 اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حالیہ جھڑپوں کے باعث عالمی منڈی میں خدشات بڑھ گئے ہیں اور پیر کو ایشیائی تجارت کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 74 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شام جنوبی جزائر قشم اور فارور پر حملے کیے گئے، جبکہ کویت نے کہا کہ اس کی شمالی سرحدی چوکیوں اور ایک آف شور آئل پلیٹ فارم کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور عملے کو اسے چھوڑنا پڑا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ امریکی مداخلت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

دوسری جانب سینٹکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز قانونی طور پر گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے اور امریکی افواج بحری آمدورفت کی آزادی یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق قشم، بندر عباس، سیریک، جاسک اور خوزستان میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ ایک فوجی کی ہلاکت کی خبر دی گئی ہے۔

ایران کے جوابی حملوں کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں دھماکوں اور خطرے کے سائرن سنائی دیے، جبکہ اردن نے کہا کہ ایران کے تین میزائل اس کی حدود میں آ گرے۔ عمان نے بھی ایرانی حملے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا۔

دریں اثنا پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے حل اور پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی فوری جنگ بندی اور امن کی اپیل کی ہے۔

Comments

200 حروف