BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران جنگ کے اہداف تقریباً حاصل کرلئے، امریکی صدر

  • آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شب قوم سے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فوج اپنے طے شدہ اہداف کے قریب پہنچ چکی ہے اور یہ تنازع جلد اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن دینے سے گریز کیا۔

صدر ٹرمپ، جو ایک جانب جنگ سے تھکی ہوئی امریکی عوام اور دوسری جانب گرتی ہوئی مقبولیت کا سامنا کر رہے ہیں، نے دعویٰ کیا کہ امریکہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کر چکا ہے جبکہ اس کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کے بقول بنیادی اسٹرٹیجک مقاصد تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور امریکہ بہت جلد اپنے مشن کو مکمل کر لے گا۔

خطاب کے دوران امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکی عوام پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا شکار ہیں، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ اضافہ عارضی ہے اور جلد قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ انہوں نے اس اضافے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایرانی اقدامات، خاص طور پر خطے میں آئل ٹینکرز پر حملے، عالمی سپلائی میں خلل کا سبب بنے ہیں۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنگ کے حوالے سے مختلف بیانات اور بدلتی ٹائم لائنز سامنے آتی رہی ہیں، جس سے اتحادی ممالک اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں نیٹو کا براہ راست ذکر نہیں کیا، حالانکہ اس سے قبل وہ اس اتحاد کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کر چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.