BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
مارکٹس

نورس اٹلانٹک کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ، پی آئی اے کا طیاروں کا لیز معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا

  • اکتوبر میں نورس اٹلانٹک نے پی آئی اے کے ساتھ دو طیاروں کے لیے ایئرکرافٹ، عملے، مرمت اور انشورنس کا معاہدہ کیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

ناروے کی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک نے جمعرات کو اپنی پروازیں معطل کردیں اور خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر قلیل مدتی مالی معاونت حاصل نہ ہونے کی صورت میں وہ دیوالیہ ہونے کی درخواست دائر کردے گی۔ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے عالمی فضائی بحران نے ایک اور ایئرلائن کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

فروری کے اختتام پر شروع ہونے والی جنگ کے باعث فضائی آپریشن متاثر، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور ایئرلائنز کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ عالمی فضائی صنعت کو کورونا وبا کے بعد بدترین بحران کا سامنا ہے۔

طویل فاصلے کی کم لاگت پروازیں چلانے والی نورس اٹلانٹک نے بدھ کو اپنی مالی صورت حال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے فوری ضروریات اور فضائی آپریشن جاری رکھنے کے لیے نئے سرمائے کی ضرورت ہے۔ اس اعلان کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت میں 85 فیصد کمی ہوئی۔

کمپنی نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ اگر فوری طور پر قلیل مدتی مالی حل نہ نکالا گیا تو بورڈ دیوالیہ ہونے کی درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو ایونڈ روالڈ کے مطابق کمپنی نے اپنے تمام طیارے ناروے، سویڈن اور برطانیہ میں موجود اڈوں پر واپس پہنچا دیے ہیں۔

جمعرات کو صبح 8 بج کر 30 منٹ جی ایم ٹی تک کمپنی کے حصص مزید 10.2 فیصد گرگئے، جبکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک مجموعی کمی 99.2 فیصد ہوچکی ہے۔

نورس اٹلانٹک نے بتایا کہ وہ قلیل مدتی مالی معاونت کے حصول کے لیے مختلف امکانات کا جائزہ لے رہی ہے اور ممکنہ خریداری کے حوالے سے سرمایہ کاروں سے بھی بات چیت جاری ہے، جس میں مالی معاونت کا حل بھی شامل ہوگا۔ تاہم کمپنی نے خبردار کیا کہ کسی قابل عمل حل کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

یورپ میں جیٹ فیول کی قیمتیں مارچ میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے منسلک رسدی رکاوٹوں کے باعث دگنی سے زیادہ ہوگئی تھیں اور سال بھر بلند سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں۔ ایئرلائنز کے مجموعی اخراجات میں ایندھن کا حصہ عموماً تقریباً 20 فیصد ہوتا ہے۔

نورس اٹلانٹک نے ممکنہ فروخت یا انضمام کے لیے جولائی میں باضابطہ عمل شروع کیا تھا۔ اکتوبر میں اس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ساتھ دو بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیاروں کے لیے لیز معاہدہ کیا تھا، جس میں طیاروں کے ساتھ عملے، دیکھ بھال اور انشورنس کی سہولت بھی شامل تھی۔

تاہم پی آئی اے نے بدھ کو بتایا کہ نورس اٹلانٹک نے اچانک معاہدہ معطل کردیا، جس کے باعث قومی ایئرلائن کو اپنی دو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

نورس اٹلانٹک کے علاوہ لٹویا کی فضائی کمپنی ایئر بالٹک بھی مالی مشکلات کا شکار ہے، جس نے نئے سرمائے کے حصول اور مالیاتی تنظیم نو کے لیے امریکی قانون کے تحت چیپٹر 11 دیوالیہ پن کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نورس اٹلانٹک کا قیام 2021 میں کاروباری شخصیت بیورن ٹورے لارسن نے کیا تھا۔ کمپنی نے 12 بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں اور ناروے کی سابق ایئرلائن کے متعدد ملازمین کی مدد سے کم لاگت پر طویل فاصلے کی پروازوں کا کاروبار شروع کیا تھا۔

تاہم علاقائی شہروں سے مسافروں کو اپنی پروازوں تک پہنچانے کے لیے رابطہ پروازوں کا نظام نہ ہونے کے باعث اسے مسافروں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ بعدازاں کمپنی نے شیڈول پروازوں سے منافع نہ ہونے کے باعث چارٹر پروازوں اور طیاروں کی لیز کے کاروبار کی جانب بھی توجہ دی۔

Comments

200 حروف