BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
مارکٹس

ٹی ایم اے کا ٹیکسٹائل پالیسی اور ایس ٹی پی ایف 2025-30 کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ

  • نئی ٹیکسٹائل اور تجارتی پالیسی کے فریم ورک کی عدم موجودگی برآمد کنندگان، سرمایہ کاروں اور صنعتی شعبے سے وابستہ فریقوں میں بے یقینی پیدا کررہی ہے، ریحان چاولہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ٹی ایم اے) نے ٹیکسٹائل پالیسی 2025-30 اور اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) 2025-30 کو حتمی شکل دینے اور ان کے اعلان میں مسلسل تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی ہے کہ سابقہ ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی 2020-25 اور اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25 اپنی مقررہ مدت مکمل کر چکے ہیں جس کے باعث برآمد کنندگان آئندہ برسوں کے لیے ایک واضح اور جامع پالیسی لائحہ عمل کے منتظر ہیں۔

ٹی ایم اے کے چیئرمین ڈاکٹر ریحان چاولہ (تمغۂ امتیاز) نے زور دیا کہ نئی ٹیکسٹائل اور تجارتی پالیسی کے فریم ورک کی عدم موجودگی برآمد کنندگان، سرمایہ کاروں اور صنعتی شعبے سے وابستہ فریقوں میں بے یقینی پیدا کررہی ہے۔ یہ صورتِ حال ایسے اہم وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو اپنی برآمدی بنیاد مضبوط بنانے، سرمایہ کاری راغب کرنے، پیداواری صلاحیت بہتر بنانے اور عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے حوالے سے طویل عرصے تک غیر یقینی صورتِحال سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی، پیداواری استعداد میں توسیع، ٹیکنالوجی کو جدید بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمد کنندگان کی جانب سے بین الاقوامی خریداروں سے طویل مدتی آرڈرز حاصل کرنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے پیش نظر برآمدکنندگان کو ٹیکسز، توانائی کی قیمتوں، برآمدی فنانسنگ، ریفنڈز، مراعات، سرمایہ کاری اور منڈیوں تک رسائی سے متعلق قابلِ پیش گوئی پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ باخبر کاروباری فیصلے کر سکیں اور علاقائی و عالمی حریفوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

ٹی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ ان پالیسیوں کے اعلان میں مسلسل تاخیر کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے منصوبے ملتوی یا منسوخ ہو سکتے ہیں، صنعتی توسیع میں کمی آ سکتی ہے، برآمدی مواقع ضائع ہو سکتے ہیں، روزگار پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، خریداروں کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے اور زرمبادلہ کمانے کے امکانات محدود ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کو ان حریف ممالک کے ہاتھوں عالمی منڈی میں اپنا حصہ کھونے کا خطرہ ہے جو اپنی برآمدی صنعتوں کو زیادہ مستقل، قابلِ پیش گوئی اور مسابقتی پالیسی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف