BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
کھیل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی

  • شاہینز اب 27 نومبر کو سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کے مدمقابل ہونگے
شائع اپ ڈیٹ

بائولرز کی شاندار کارکردگی اور روہیل نذیر کی ناقابلِ شکست نصف سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز نے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی۔

دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے گروپ مرحلے کے تینوں میچز جیت کر ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

پاکستان شاہینز اب 27 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کے مدمقابل ہوگی۔

یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.5 اوورز میں 66 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دی تھیں، تاہم وکٹ کیپر بیٹر روہیل نذیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے۔

حسن نواز 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 88 رنز پر 7 وکٹیں تھا۔ اس موقع پر روہیل نذیر اور احمد دانیال نے آٹھویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی قیمتی شراکت قائم کرکے ٹیم کا مجموعہ 168 رنز تک پہنچایا۔ احمد دانیال نے 16 رنز بنائے جبکہ پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 42 اوورز میں آئوٹ ہوگئی۔

نیپال کی جانب سے راشد خان نے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابھشیش گوتم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ محمد عمران اور محمد حسنین نے ابتدائی اوورز میں تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے نیپال کو 6 اوورز کے اندر 15 رنز پر 4 وکٹوں سے محروم کردیا۔

محمد حسنین نے مسلسل دو گیندوں پر ایشان پانڈے اور لوکیش بام کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیجا۔

بعد ازاں بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کرکے نیپال کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا اور اس کی ٹیم 59 رنز پر 9 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

نیپال کی جانب سے میان یادیو 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم معاذ صداقت نے انہیں ایل بی ڈبلیو آٹ کرکے نیپال کی اننگز 72 رنز پر تمام کردی۔ نیپال کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں آئوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔شاندار ناقابلِ شکست نصف سنچری اسکور کرنے پر روہیل نذیر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔


Comments

200 حروف