کھیل
ڈونلڈ اور سالٹ کی دھواں دار بیٹنگ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے دی
- 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے ابتدا ہی سے میچ پر گرفت مضبوط رکھی، ڈونلڈ اور سالٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیزی سے ہدف حاصل کرلیا
انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
انگلش اوپنرز اینیورین ڈونلڈ اور فل سالٹ نے 151 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے فتح کی بنیاد رکھی۔
185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا۔ ڈونلڈ نے 32 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے، جبکہ سالٹ نے 30 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے۔
کپتان ہیری بروک نے 10 اور ٹام بینٹن نے ناقابل شکست 26 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے 13.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناکر ہدف حاصل کرلیا۔ بینٹن نے چھکا لگا کر فتح مکمل کی۔
بروک نے اوپنرز کی شراکت کو غیرمعمولی اور دھواں دار کارکردگی قرار دیا۔





















Comments