BR100 Decreased By (-0.18%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.04%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 60.88 Increased By ▲ 0.34 (0.56%)
BIPL 24.36 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.79 Increased By ▲ 0.56 (1.79%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.26 (-2.22%)
DFML 15.55 Decreased By ▼ -0.11 (-0.7%)
DGKC 201.83 Decreased By ▼ -0.18 (-0.09%)
FABL 95.65 Decreased By ▼ -0.20 (-0.21%)
FCCL 60.10 Decreased By ▼ -0.54 (-0.89%)
FFL 14.61 Decreased By ▼ -0.16 (-1.08%)
GGL 19.80 Decreased By ▼ -0.09 (-0.45%)
HBL 309.00 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 207.77 Increased By ▲ 0.75 (0.36%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.29 (-3.46%)
KEL 6.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.63%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.08 (0.32%)
MLCF 105.25 Increased By ▲ 0.35 (0.33%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.21 (-0.38%)
PAEL 35.67 Increased By ▲ 0.11 (0.31%)
PIBTL 14.01 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 274.15 Increased By ▲ 0.62 (0.23%)
PPL 225.97 Decreased By ▼ -1.26 (-0.55%)
PRL 79.74 Decreased By ▼ -1.13 (-1.4%)
SNGP 94.53 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
SSGC 23.73 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.50 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 53.42 Increased By ▲ 0.07 (0.13%)
UNITY 8.90 Decreased By ▼ -0.43 (-4.61%)
WTL 1.32 Decreased By ▼ -0.06 (-4.35%)
کھیل

پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ

  • قومی اسکواڈ 20 نومبر کو یو اے ای کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا، گروپ میں بھارت اے اور نیپال بھی شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان شاہینز 50 اوورز کے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 میں شرکت کے لیے پیر کی علی الصبح کراچی سے دوحہ، قطر روانہ ہوگئی۔ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

عبدالصمد کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ دوحہ میں ایونٹ میں شرکت کرے گا، جبکہ علی رضا اور فرحان یوسف بھی وہاں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ دونوں کھلاڑی حال ہی میں عمان میں منعقدہ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 20 نومبر کو یو اے ای کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ 22 نومبر کو روایتی حریف بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔

ٹیم کے کپتان عبدالصمد نے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی تیاریاں تسلی بخش رہی ہیں۔ ٹیم نے پورے ہفتے مختلف میچوں کے دوران مخصوص صورتحال کے مطابق کھیلنے کی مشق کی، جبکہ کوچنگ اسٹاف نے بھی 50 اوورز کے فارمیٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری میں بھرپور محنت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُراعتماد ہے اور فوری توجہ افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرکے اس تسلسل کو برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں اور کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اگر ٹیم نے اپنی حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عمل کیا تو مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، جو مستقبل کے مقابلوں میں بھی کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے 2023 میں کھیلے گئے گزشتہ 50 اوورز کے ایڈیشن کے فائنل میں بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہونے والے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں ہرا کر بھی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان شاہینز کا شیڈول:

  • 20 نومبر: یو اے ای کے خلاف، صبح 11 بجے (پاکستانی وقت)

  • 22 نومبر: بھارت اے کے خلاف، سہ پہر 3 بجے

  • 24 نومبر: نیپال کے خلاف، سہ پہر 3 بجے

  • 26 نومبر: پہلا سیمی فائنل (اگر کوالیفائی کیا)

  • 27 نومبر: دوسرا سیمی فائنل

  • 29 نومبر: فائنل

ابتدائی میچ یونیورسٹی آف دوحہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دیگر تمام مقابلے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف