کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی کمی
- دس گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کی کمی سے 4049 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روپے کے اضافے سے 5768 روپے ہوگئی۔
























Comments