BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.36%)
KSE100 Increased By (0.47%)
KSE30 Increased By (0.49%)
BAFL 60.97 Increased By ▲ 0.37 (0.61%)
BIPL 24.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 32.08 Increased By ▲ 0.17 (0.53%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.35 (3.08%)
DFML 15.83 Decreased By ▼ -0.20 (-1.25%)
DGKC 211.10 Decreased By ▼ -2.41 (-1.13%)
FABL 94.71 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 63.00 Decreased By ▼ -0.61 (-0.96%)
FFL 14.36 Increased By ▲ 0.35 (2.5%)
GGL 19.55 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 315.38 Increased By ▲ 3.97 (1.27%)
HUBC 210.33 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
HUMNL 8.69 Decreased By ▼ -0.28 (-3.12%)
KEL 6.21 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.07 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
MLCF 105.84 Decreased By ▼ -1.43 (-1.33%)
OGDC 319.35 Increased By ▲ 2.33 (0.73%)
PAEL 35.29 Increased By ▲ 0.54 (1.55%)
PIBTL 14.15 Increased By ▲ 0.28 (2.02%)
PIOC 274.15 Decreased By ▼ -4.20 (-1.51%)
PPL 227.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.18%)
PRL 80.14 Increased By ▲ 2.88 (3.73%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 23.94 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
TELE 7.39 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
TPLP 13.87 Decreased By ▼ -0.06 (-0.43%)
TRG 55.21 Increased By ▲ 0.77 (1.41%)
UNITY 8.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.21%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
پاکستان

پی ایس ڈی پی، چار ماہ میں 412 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری

  • جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران ترقیاتی اخراجات 103 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ روپے رہے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 412 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی، جبکہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے منگل کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران ترقیاتی اخراجات 103 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ روپے رہے۔

پی ایس ڈی پی 2026-27 کے تحت وفاقی وزارتوں کے لیے 682 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے، سرکاری کارپوریشنز کے لیے 312 ارب 51 کروڑ 50 لاکھ روپے، منصوبوں کی واجبات کے لیے 4 ارب روپے اور سی پیک 2.0 کے تحت نئے اقدامات کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں وزارت آبی وسائل کو سب سے زیادہ 90 ارب 80 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ اس کے لیے مجموعی طور پر 103 ارب 8 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص ہیں۔ اس مد میں اخراجات 18 ارب 72 کروڑ 60 لاکھ روپے رہے۔

صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے مختص 233 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے میں سے 59 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ اخراجات 23 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ روپے رہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 46 ارب روپے مختص کیے گئے، جن میں سے 13 ارب 80 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور 4 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

سرکاری کارپوریشنز میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 224 ارب 51 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے، جن میں سے 78 ارب 58 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ دوسری جانب این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے لیے 88 ارب روپے مختص کیے گئے، جن میں سے 30 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

Comments

200 حروف