BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.23%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.80 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 24.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.94 Decreased By ▼ -0.76 (-2.4%)
CNERGY 12.10 Increased By ▲ 0.04 (0.33%)
DFML 15.73 Increased By ▲ 0.18 (1.16%)
DGKC 200.41 Decreased By ▼ -2.78 (-1.37%)
FABL 91.91 Decreased By ▼ -1.23 (-1.32%)
FCCL 58.05 Decreased By ▼ -0.66 (-1.12%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.67 (-3.37%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 201.61 Decreased By ▼ -6.44 (-3.1%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 24.43 Decreased By ▼ -0.39 (-1.57%)
MLCF 100.04 Decreased By ▼ -2.05 (-2.01%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 33.48 Decreased By ▼ -0.54 (-1.59%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 262.29 Decreased By ▼ -3.15 (-1.19%)
PPL 217.96 Decreased By ▼ -3.34 (-1.51%)
PRL 85.55 Increased By ▲ 0.95 (1.12%)
SNGP 91.96 Decreased By ▼ -1.89 (-2.01%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.15 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
TPLP 13.36 Increased By ▲ 0.25 (1.91%)
TRG 53.41 Decreased By ▼ -0.62 (-1.15%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
مارکٹس

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1.4 فیصد اضافہ، فی اونس 4,123 ڈالر ہوگئی

  • امریکی گولڈ فیوچرز بھی 1.4 فیصد بڑھ کر 4,132.70 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث افراط زر کے خدشات میں کمی ہے، جبکہ سرمایہ کار امریکی افراط زر کے اہم اعداد و شمار اور فیڈرل ریزرو کی آئندہ مالیاتی پالیسی سے متعلق اشاروں کے منتظر ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد اضافے کے بعد 4,123.46 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 1.4 فیصد بڑھ کر 4,132.70 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران کے خلاف مزید حملوں کا امکان انتہائی کم ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، جس سے ممکنہ رسدی تعطل کے خدشات کم ہوئے۔

خام تیل کی کم قیمتیں افراط زر کے دباؤ کو کم کرسکتی ہیں اور اس توقع کو محدود کرسکتی ہیں کہ شرح سود طویل عرصے تک بلند رہے گی۔ اس طرح سونے جیسے ایسے اثاثے رکھنے کی لاگت کم ہوجاتی ہے جن پر کوئی منافع یا سود حاصل نہیں ہوتا۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق ایران کے معاملے پر ٹرمپ کے نسبتاً مفاہمتی رویے سے تیل کی قیمتیں محدود رہنے میں مدد مل رہی ہے، جس سے سونے پر افراط زر کا دباؤ کم ہوا ہے، جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی نے بھی قیمتوں کو سہارا دیا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کمزور ہونے سے دیگر ممالک کے خریداروں کے لیے ڈالر میں قیمت والا سونا نسبتاً سستا ہوگیا۔

امریکا میں اکتوبر کے دوران روزگار میں اضافے کی رفتار تیز ہوئی اور بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 4.1 فیصد پر آگئی، جس سے امریکی لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کا عندیہ ملا اور دسمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات مزید مضبوط ہوئے۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق دسمبر میں شرح سود بڑھنے کے امکانات 81 فیصد ہوگئے ہیں، جو روزگار کے اعداد و شمار جاری ہونے سے قبل 71 فیصد تھے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 2.5 فیصد اضافے سے 53.15 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.3 فیصد بڑھ کر 1,553.23 ڈالر اور پیلیڈیم 2.1 فیصد اضافے سے 1,045.11 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف