BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.23%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.80 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 24.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.94 Decreased By ▼ -0.76 (-2.4%)
CNERGY 12.10 Increased By ▲ 0.04 (0.33%)
DFML 15.73 Increased By ▲ 0.18 (1.16%)
DGKC 200.41 Decreased By ▼ -2.78 (-1.37%)
FABL 91.91 Decreased By ▼ -1.23 (-1.32%)
FCCL 58.05 Decreased By ▼ -0.66 (-1.12%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.67 (-3.37%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 201.61 Decreased By ▼ -6.44 (-3.1%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 24.43 Decreased By ▼ -0.39 (-1.57%)
MLCF 100.04 Decreased By ▼ -2.05 (-2.01%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 33.48 Decreased By ▼ -0.54 (-1.59%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 262.29 Decreased By ▼ -3.15 (-1.19%)
PPL 217.96 Decreased By ▼ -3.34 (-1.51%)
PRL 85.55 Increased By ▲ 0.95 (1.12%)
SNGP 91.96 Decreased By ▼ -1.89 (-2.01%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.15 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
TPLP 13.36 Increased By ▲ 0.25 (1.91%)
TRG 53.41 Decreased By ▼ -0.62 (-1.15%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
ٹیکنالوجی

پاکستانی ساختہ روبوٹ ویٹریس کراچی میں صارفین کو کھانا پیش کرنے لگے

  • دنیا بھر میں امریکا، چین اور دیگر ممالک میں تیار کیے جانے والے جدید اور تیزی سے حرکت کرنے والے انسان نما روبوٹس کے حوالے سے دلچسپی بڑھ رہی ہے
شائع اپ ڈیٹ

کراچی کے ایک نیون روشنیوں سے جگمگاتے ریستوران میں کھانے کی میزوں کے درمیان سے گزرتا ہوا ایک روبوٹ ویٹریس تازہ پیزا انتظار کرتی ہوئی ایک فیملی کی میز پر پہنچا دیتا ہے۔

دنیا بھر میں امریکا، چین اور دیگر ممالک میں تیار کیے جانے والے جدید اور تیزی سے حرکت کرنے والے انسان نما روبوٹس کے حوالے سے دلچسپی بڑھ رہی ہے، تاہم جنوبی ایشیائی ملک پاکستان میں روبوٹ عملے کا نظر آنا اب بھی ایک غیر معمولی بات ہے۔

روبوٹ ویٹریس اپنی الیکٹرانک آواز میں کہتی ہے، ’’سسلیئن(Sicilian) میں خوش آمدید، میرا نام روبیا ہے۔‘‘ اس دوران وہ اپنی سرخ ایل ای ڈی آنکھیں جھپکاتے ہوئے کھانے کے منتظر افراد کی جانب دیکھتی ہے۔

روبیہ اور اس کا ساتھی جوجو پاکستانی انجینئر سید اسامہ عزیز کی اپنی تیار کردہ تخلیقات ہیں، جو کراچی کے مشہور ریستورانوں کے منظرنامے کو سائنس فکشن فلموں جیسا نیا رنگ دے رہے ہیں۔

ان روبوٹس کے سفید گول سر اور سیاہ رنگ کے چہرے کے حصے ہیں، جو موٹر سائیکل کے ہیلمٹ سے مشابہت رکھتے ہیں، جبکہ ان کی گردنوں کے گرد سیاہ شالیں ہیں، جو خطے میں خواتین کے دوپٹے کے انداز میں پہنی جاتی ہیں۔

2 اکتوبر 2026 کو لی گئی اس تصویر میں روبیا (دائیں) اور جوجو (دائیں سے دوسرے نمبر پر) کراچی کے ریستوران دی سسلیئن میں صارفین کو کھانا پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر: اے ایف پی
2 اکتوبر 2026 کو لی گئی اس تصویر میں روبیا (دائیں) اور جوجو (دائیں سے دوسرے نمبر پر) کراچی کے ریستوران دی سسلیئن میں صارفین کو کھانا پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر: اے ایف پی

سید اسامہ عزیز، جو دی سسلیئن ریستوران کے بانی بھی ہیں نے زیادہ تر مقامی طور پر تیار کردہ پرزوں کی مدد سے یہ مشینیں تیار کی ہیں۔ انہوں نے اپنے لیبارٹری میں ان کے سرکٹ بورڈز ڈیزائن کیے اور ان کی پروگرامنگ بھی خود کی۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ روبوٹس بنانے کے لیے درکار آلات اور دیگر ضروری اشیا یہاں اتنی آسانی سے دستیاب نہیں ہیں، اس لیے ہمیں ان کا انتظام خود کرنا پڑا۔

یہ دونوں روبوٹس ان کی روبوٹکس کمپنی کوبوٹ کے ذریعے تیار کیے گئے، جس میں ان کے دوستوں نے بھی مدد کی، جبکہ بعض الیکٹرانک پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے گئے۔

خاص طور پر چین اور مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک میں روبوٹس تیزی سے عام ہوتے جا رہے ہیں، جہاں وہ چین ریستورانوں میں صارفین تک کھانا پہنچانے کے علاوہ صفائی کرنے اور ہوٹلوں میں مہمانوں کا استقبال کرنے جیسے دیگر کام بھی انجام دے رہے ہیں۔

تاہم پاکستان میں یہ اب بھی ایک نئی اور حیران کن چیز ہیں، جہاں اسامہ عزیز کے مقامی طور پر تیار کردہ روبوٹس متجسس صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

جب یہ روبوٹس کسی میز پر پہنچتے ہیں تو صارفین کو یا تو خود ان کی ٹرے سے کھانا اٹھانا پڑتا ہے یا پھر ریستوران کے انسانی عملے کے کسی رکن کی مدد کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔

پرجوش صارفین

اسامہ عزیز کی روبوٹس تیار کرنے کی ورکشاپ پاکستان کے وسطی صوبے پنجاب کے شہر ملتان میں واقع ہے۔ وہ مستقبل میں اپنی ان تخلیقات کو مزید جدید اور بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں کیمروں کی مدد سے ڈیٹا پراسیسنگ اور تصاویر کی شناخت و تجزیے کی خصوصیات شامل کرنا ہے۔

2 اکتوبر 2026 کو لی گئی اس تصویر میں کراچی کے ریستوران دی سسلیئن میں روبوٹ ویٹریس روبیا صارفین کو کھانا پیش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ تصویر: اے ایف پی
2 اکتوبر 2026 کو لی گئی اس تصویر میں کراچی کے ریستوران دی سسلیئن میں روبوٹ ویٹریس روبیا صارفین کو کھانا پیش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ تصویر: اے ایف پی

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ روبوٹ آپ کو دیکھ کر پہچان بھی سکے گا اور اسے یاد رہے گا کہ آپ نے پچھلی مرتبہ کیا آرڈر دیا تھا، جس کے مطابق وہ آپ کو بہتر تجاویز بھی دے سکے گا۔

فی الحال یہ روبوٹس خاندانوں میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں، جو انہیں کام کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ریستوران کا رخ کر رہے ہیں۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پرجوش صارف احمر ضمیر نے کہا کہ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ اپنا تعارف خود کرواتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ روبوٹ انہیں یہ بھی بتاتا ہے کہ وہ کون کون سی چیزیں آرڈر کر سکتے ہیں۔

بچے ان روبوٹس کو چھونے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں، جبکہ ان کے والدین ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتے ہیں۔

نوجوان صارف سونیا ڈیلوسکر نے ان انسان نما روبوٹس کی ظاہری شکل کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ وہ صارفین کو کھانا پیش کرنے کے ان کے انداز کو زیادہ پسند کرتی ہیں، کیونکہ یہ ایک مشین ہے اور اس میں کوئی جذبات نہیں ہیں۔

2 اکتوبر 2026 کو لی گئی اس تصویر میں ریستوران کا ایک ملازم کھانے کے آرڈرز روبوٹ ویٹریس روبیا کے حوالے کر رہا ہے۔ تصویر: اے ایف پی
2 اکتوبر 2026 کو لی گئی اس تصویر میں ریستوران کا ایک ملازم کھانے کے آرڈرز روبوٹ ویٹریس روبیا کے حوالے کر رہا ہے۔ تصویر: اے ایف پی

ریستوران کے عملے کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کی انفرادیت نے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے، یہاں تک کہ کچھ لوگ ان روبوٹس کو دیکھنے کے لیے وسیع و عریض بندرگاہی شہر کے دور دراز علاقوں سے بھی آ رہے ہیں۔

ریستوران کی ایک ملازم ہیلن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمارا کاروبار بڑھ گیا ہے۔ لوگ اسے دیکھنے کے لیے دور دور سے آ رہے ہیں۔ انہوں نے یہاں پہلی مرتبہ روبوٹ دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ انہیں دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔

Comments

200 حروف